وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آئی ٹی آر اے، جام نگر میں بارہویں  عالمی یوم یوگا پر منعقدہ  یوگا سنگم میں بڑے پیمانے پر شرکت


مشترکہ یوگا پروٹوکول سیشن  میں ایک ساتھ طلبہ، حکام اور شہریوں کی شرکت

प्रविष्टि तिथि: 21 JUN 2026 2:49PM by PIB Delhi

بارہویں عالمی یوم یوگا 2026 کی تقریبات کے ضمن میں، وزارت آیوش، حکومت ہند کے ماتحت ادارے، انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ان آیوروید (آئی ٹی آر اے)، جام نگر  کی طرف سے  آج دھنونتری گراؤنڈ میں یوگا سنگم پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

مشترکہ یوگا پروٹوکول سیشن میں 2,000 سے زیادہ شرکاء نے حصہ لیا، جو یوگا کو طرز زندگی کے طور پر اپنانے کی طرف بڑھتے ہوئے عوامی جوش و خروش کی عکاسی کرتا ہے۔ اس تقریب میں طلبہ، فیکلٹی ممبران، عملہ، سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں، ڈبلیو ایچ او گلوبل ٹریڈیشنل میڈیسن سینٹر کے حکام اور ملازمین اور شہریوں نے  شرکت کی۔

یہ پروگرام آئی ٹی آر اے کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر تنوجہ نیساری کی قیادت میں منعقد ہوا، جس میں متعدد معزز شخصیات نے  بھی شرکت کی۔

شرکاء نے سیشن کے دوران یوگا کی مختلف مشقیں کیں، جن میں مجموعی صحت اور تندرستی کو فروغ دینے میں یوگا کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ آئی ٹی آر اے کے شعبہ  یوگا کے طلبہ کی طرف سے 'یوگا فیوژن' کی خصوصی پیشکش میں موسیقی اور یوگا کا ایک انوکھا امتزاج پیش کیا گیا، جسے حاضرین کی طرف سے بڑے پیمانے پر پسند کیا گیا۔

اس پروگرام کی اہم خصوصیات میں سے ایک آڈیو ویژول پریزنٹیشن بعنوان ”یوگا: اے جرنی فرام  می  ٹو وی “ تھی، جس میں ہندوستان کی قدیم یوگا روایت کو دنیا تک پہنچانے کے وزیر اعظم جناب  نریندر مودی کے وژن سے تحریک پاکر یوگا کے عالمی سفر کو دکھایا گیا۔

آئی ٹی آر اے اور اس کی اے این سی این ٹی وی چینل کی ٹیم کی کوششوں سے پروفیسر ویدیا منوج نیساری کی تیار کردہ اس خصوصی پیشکش نے  یوگا کی تقریب کی اہمیت کو چار چاند لگا  دیا۔

صحت مند اور متوازن مستقبل کے لیے یوگا کو روزمرہ کی زندگی میں شامل کرنے کے پیغام کے ساتھ تقریب کا اختتام  ہوا۔

 

 

 

ش ح۔ م ش ع۔ ج

Uno-8992


(रिलीज़ आईडी: 2276260) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Gujarati , English , हिन्दी