وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ساحلی محافظ دستے نے ’’یوگا سنگم 2026‘‘ کے ساتھ بارہواں عالمی یومِ یوگا منایا

प्रविष्टि तिथि: 21 JUN 2026 11:07AM by PIB Delhi

بھارتی ساحلی محافظ دستے (انڈین کوسٹ گارڈ) نے اپنے نمایاں اقدام ’’یوگا سنگم 2026‘‘ کے تحت بھرپور جوش و خروش اور ملک گیر شرکت کے ساتھ بارہواں عالمی یومِ یوگا (آئی ڈی وائی 2026) منایا۔ عالمی یومِ یوگا 2026 کے موضوع ’’صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگا‘‘ کے مطابق منعقدہ ان تقریبات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یوگا ہر عمر کے افراد میں ہمہ جہت صحت، ذہنی و جسمانی مضبوطی اور فلاح و بہبود کے فروغ میں ایک مؤثر اور انقلابی کردار ادا کرتا ہے۔

اس موقع پر ملک بھر میں بھارتی ساحلی محافظ دستے کے تمام جہازوں اور اداروں میں مربوط یوگا سیشن منعقد کیے گئے۔ ہزاروں ساحلی محافظ اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ نے تربیت یافتہ یوگا اساتذہ کی نگرانی میں ان سیشنوں میں شرکت کی۔ ان پروگراموں میں آسن (یوگا کی جسمانی مشقیں)، پرانایام (سانس کی مشقیں) اور مراقبے کی مختلف مشقوں کا جامع امتزاج پیش کیا گیا۔ سیشنوں کے دوران خاص طور پر ایسی یوگا مشقوں پر توجہ دی گئی جنہیں روزمرہ زندگی کا آسانی سے حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ ان مشقوں کا مقصد جسمانی تندرستی، ذہنی یکسوئی، جذباتی توازن، ذہنی دباؤ پر قابو پانے کی صلاحیت اور مشکل و دباؤ سے بھرپور حالات میں فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کی عملی استعداد اور ذہنی مضبوطی میں اضافہ کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YCAW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CJQH.jpg

مرکزی تقریب نوئیڈا میں واقع بھارتی ساحلی محافظ دستے کے کمپلیکس میں مرارجی دیسائی قومی ادارۂ یوگا کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ اس موقع پر بھارتی ساحلی محافظ دستے کے ڈائریکٹر جنرل جناب پرمیش سیوامنی، ایک ہزار سے زائد ساحلی محافظ اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ یوگا آج بھی جسمانی قوت و توانائی، ذہنی صحت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو برقرار رکھنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے، خصوصاً اُن افراد کے لیے جو عملی اور آپریشنل ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔

’’یوگا سنگم 2026‘‘ بھارتی ساحلی محافظ دستے کے اس پختہ عزم کی روشن مثال ہے کہ وہ بھارتی ساحلی حدود کے تحفظ پر مامور اپنے اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ کی صحت، فلاح و بہبود اور بہتر معیارِ زندگی کے فروغ کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-8969


(रिलीज़ आईडी: 2276091) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati