صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ملک بھر میں یوگا کا 12واں  عالمی دن 2026 منایا


’’یوگا جسمانی کثرت سے بڑھ کر ہے؛ یہ شعور ، زندہ دلی اور اندرونی طاقت کا وسیلہ ہے‘‘: کولکاتا میں یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا اظہار خیال

’’یوگا ہمیں 40 کی عمر میں زیادہ لچکدار بنانے، 50 کی عمر میں مزید توانائی فراہم کرانے اور 70 کی عمر میں مزید مضبوط بننے میں مدد کرتا ہے‘‘: وزیر اعظم جناب نریندر مودی

مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا نے شانتی پتھ پر یوگا کے بین الاقوامی دن کی تقریب  کی قیادت کی؛ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں دنیا بھر میں یوگا کو حاصل ہوئی شناخت کو اجاگر کیا

’’یوگا، انسانیت کے لیے بھارت کا دائمی تحفہ ہے، وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں یہ عالمی تحریک بن چکا ہے‘‘: مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا

ملک بھر میں 1.87 لاکھ سے زائد آیوشمان آروگیہ مندروں نے یوگا کے بین الاقوامی دن کی تقریبات میں شرکت کی: یونین ہیلتھ سکریٹری

प्रविष्टि तिथि: 21 JUN 2026 10:14AM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج یوگا کا 12 واں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی)2026 پورے ملک میں بڑے جوش و خروش اور فعال شرکت کے ساتھ منایا، یوگا کی مشق کے ذریعے مجموعی صحت، تندرستی اور تدارکی حفظانِ صحت کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

قومی تقریبات کی قیادت وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کی، جنہوں نے کولکاتا میں یوگا کے عالمی دن کی تقریب میں شرکت کی اور ہزاروں یوگا کے شائقین سے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا کہ یوگا ایک جسمانی ورزش سے کہیں زیادہ ہے اور یہ کسی خاص عمر کے گروپ تک محدود نہیں ہے۔ انہوں نے یوگا کو شعور، زندہ دلی اور اندرونی توانائی کا ایک وسیلہ قرار دیا جو انسانی زندگی کو مالا مال کرتا ہے اور صدیوں سے بھارت کے ثقافتی اور روحانی ورثے کا اٹوٹ حصہ رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ACRM.jpg

اس سال کے موضوع ’’یوگا برائے صحت مند عمر رسیدگی‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ موضوع ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کے لیے رہنما اصول کے طو رپر کام کرتا ہے جو تاحیات صحت مند، فعال اور  توانائی سے پُر رہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند عمر رسیدگی کا مطلب صرف زندگی میں کچھ برسوں کا اضافہ کرنا نہیں ہےبلکہ ان برسوں میں زندہ دلی، مقصد اور صحت و تندرستی کا اضافہ کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے مشاہدہ کیا کہ جب ہم صحت مند عمررسیدگی کے لیے یوگا کی بات کرتے ہیں تو یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک اجتماعی عزم کی نشاندہی کرتا ہے کہ بڑھتی عمر انسانی صلاحیت کو کم نہ کرے۔ بلکہ، یوگا لوگوں کو زندگی کے ہر مرحلے میں ترقی، عمدگی اور خود کو بہتر بنانے کی خواہش کو جاری رکھنے کی طاقت دیتا ہے۔

یوگا کی تغیراتی قوت کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ 40 کی عمر میں 20 کی عمر سے زیادہ لچکدار بننے، 50 کی عمر میں 30 کی عمر سے زیادہ توانائی سے پُر، اور 70 کی عمر میں طرز حیات سے متعلق امراض کے خلاف قوت مدافعت 50 کی عمر سے زیادہ ہو، اس کی خواہش ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا  جسمانی تندرستی، ذہنی شفافیت اور جذباتی خیروعافیت میں اضافہ کرکے ان اہداف کی حصولیابی کے لیے درکار نظم و ضبط، قوت اور توازن فراہم کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OP3W.jpg

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یوگا لوگوں کو مسلسل ترقی اور خود کو دریافت کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ باقاعدہ مشق کے ذریعہ، یہ جسم کو مضبوط بناتا ہے، دماغ کو پرسکون کرتا ہے اور اندرونی قوت پیدا کرتا ہے، لوگوں کو صحت مند اور زیادہ بھرپور زندگی گزارنے کے قابل بناتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوگا فلاح و بہبود کا ایک جامع راستہ پیش کرتا ہے اور دنیا بھر میں جدید طرز زندگی اور عمر رسیدہ آبادی سے منسلک صحت کی چنوتیوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

وزیر اعظم نے شہریوں سے یوگا کو تاحیات نظم و ضبط کے طور پر اپنانے کی اپیل کی، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس کے فوائد ذاتی بھلائی سے کہیں زیادہ ہیں۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ یوگا فرد اور معاشرے کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے، اجتماعی تندرستی کو فروغ دیتا ہے اور ایک صحت مند اور زیادہ باشعور قوم کی بنیادوں کو مضبوط کرتا ہے۔

ملک گیر تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے شانتی پتھ، نئی دہلی میں منعقدہ ایک بڑے یوگا سیشن میں شرکت کی۔ مرکزی وزیر صحت نے شہریوں، حفظانِ صحت سے متعلق پیشہ ور افراد، عہدیداروں اور رضاکاروں کے ساتھ یوگا کے مختلف آسن اور سانس لینے کی مشقیں کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HCIW.jpg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، مرکزی وزیر صحت نے یوگا کے 12ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر تمام شرکاء کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یوگا، جو ہندوستان کی تہذیبی وراثت کا ایک قدیم تحفہ ہے، آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کی وجہ سے صحت اور بہبود کے لیے ایک عالمی تحریک کے طور پر ابھرا ہے۔

جناب نڈا نے یاد کیا کہ 27 ستمبر 2014 کو؛ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یوگا کو دماغ اور جسم، انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی پیداکرنے کے ایک ذریعہ کے طور پر تسلیم کرے اور منائے۔ اس تاریخی پہل قدمی کے بعد، اقوام متحدہ نے دسمبر 2014 میں، ایک قرارداد کو اپنایا اور 21 جون کی تاریخ کو یوگا کا بین الاقوامی دن قرار دیا۔ تب سے لے کر، تقریباً 190 ممالک اس تقریب میں شامل ہوچکے ہیں، جس سے یہ وسیع ترین پیمانے پر منائی جانے والی تقریبات میں سے ایک  بن چکی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0046U49.jpg

اس سال کے موضوع ’’یوگا برائے صحت مند عمر رسیدگی‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب نڈا نے کہا کہ یوگا  جسمانی تندرستی، ذہنی شفافیت، جذباتی توازن اور مجموعی صحت و تندرستی کو فروغ دے کر صحت مند اور فعال عمررسیدگی کا  ایک جامع راستہ دکھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے تناؤ، سست طرز حیات، اور طرز حیات سے متعلق امراض سے عبارت اس دور میں یوگا توازن کی بحالی اور جسم اور ذہن کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے فطری اور پائیدار وسیلے فراہم کرتا ہے۔

جناب نڈا نے کہا کہ یوگا محض جسمانی ورزش کی ایک شکل نہیں ہے بلکہ زندگی کا ایک طریقہ ہے جو فرد اور عالمگیر شعور کے درمیان گہرے تعلق کو پروان چڑھاتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یوگا ہمیں دماغ، جسم اور روح کے درمیان توازن پیدا کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ ایک مسلسل اور تاحیات مشق ہے جو لوگوں کو خود کو بہتر بنانے، اندرونی سکون اور مجموعی فلاح و بہبود کی جانب رہنمائی کرتی ہے‘‘۔

مزید برآں، انہوں نے مشاہدہ کیا کہ یوگا کی باقاعدہ مشق طویل العمری، معیار زندگی کو بہتر بنانے اور جسمانی اور ذہنی صحت کی چنوتیوں کے خلاف مضبوطی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا ایک لازمی حصہ بنائیں اور طویل مدتی تندرستی کے لیے صحت مند طرز زندگی کو اپنائیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005NCQ8.jpg

مرکزی وزیر صحت نے یوگا کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں کی ستائش کی اور اسے انسانیت کی ایک قابل ذکر خدمت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کی دنیا بھر میں قبولیت اور اقوام متحدہ کی جانب سے یوگا کے عالمی دن کو تسلیم کرنا یوگا کی عالمگیر اپیل اور اہمیت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کو کسی ایک قوم یا ثقافت تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے ایک مشترکہ عالمی مشق کے طور پر کام کرنا جاری رکھنا چاہئے۔

تمام شہریوں سے یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے کی اپیل کرتے ہوئے، جناب نڈا نے کہا کہ یوگا کے بین الاقوامی دن کا جشن محض ایک دن کی تقریب نہیں ہے بلکہ ایک صحت مند، زیادہ متوازن اور زیادہ باشعور طرز زندگی کو اپنانے کی یاد دہانی ہے۔

وزارت نے نئی دہلی کے کرتویہ بھون میں مرکزی صحت سکریٹری محترمہ پُنیہ سلیلا شری واستو کی قیادت میں ایک خصوصی یوگا سیشن کا بھی اہتمام کیا۔ ۔ وزارت کے افسران اور عملے کے ارکان نے پروگرام میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں شامل کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006OEM9.jpg

انہوں نے وزیر اعظم کے اس پیغام کو دہرایا کہ یوگا ہر عمر کے لوگوں کے لیے ایک مشق ہے اور زندگی کے ہر مرحلے میں جسمانی تندرستی، ذہنی تندرستی اور مجموعی صحت کو فروغ دینے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یوگا تدارکی حفظانِ صحت اور صحت مند زندگی کے ایک اہم ستون کے طور پر ابھرا ہے۔

اس سال کی تقریبات کی وسیع رسائی پر روشنی ڈالتے ہوئے، محترمہ شریواستو نے کہا کہ ملک بھر میں 1.87 لاکھ سے زیادہ آیوشمان آروگیہ مندروں کے ذریعے یوگا سیشن منعقد کیے جا رہے ہیں، جس سے لاکھوں شہریوں کو یوگا کی مشق میں حصہ لینے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007FZTT.jpg

سال 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے لیے ذریعہ ایک قرارداد کو اپنائے جانے کے بعد سے، یوگا کا بین الاقوامی دن  ہرسال 21 جون کو منایا جاتا ہے۔گذشتہ کئی برسوں میں، یہ تقریب عالمی تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے، اور دنیا بھر کے لاکھوں افراد یوگا کے سیشنوں اور صحت و تندرستی کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔

*****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:8960


(रिलीज़ आईडी: 2276042) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी