وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آتم نربھر بھارت: وزارتِ دفاع(ایم او ڈی ) نے ہندوستانی بحریہ کے لیے 1.25 میگاواٹ کے 12 سیٹ میرین گیس ٹربائن جنریٹرز کے لیے 425 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کیے

प्रविष्टि तिथि: 19 JUN 2026 5:26PM by PIB Delhi

وزارتِ دفاع نے پونے کی کمپنی  بھارت فورج لمٹیڈ کے ساتھ ہندوستانی بحریہ کے لیے 1.25 میگاواٹ کے 12 سیٹ میرین گیس ٹربائن جنریٹرز کے حصول کا معاہدہ کیا ہے، جن میں کم از کم 60 فیصد   دیشی ساختہ مواد شامل ہوگا۔ اس معاہدے کی مجموعی لاگت تقریباً 425 کروڑ روپے ہے۔یہ معاہدہ ’’ خریداری (  ہندوستانی)  کےزمرے کے تحت کیا گیا، جس پر 19 جون 2026 کو نئی دہلی میں دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

یہ  پروجیکٹ ایک مضبوط گھریلو مینوفیکچرنگ نظام قائم کرنے  کے ذریعہ حکومت کے آتم نربھر بھارت اور میک اِن انڈیا کے عزم  کا اعادہ کرتا ہے  ۔ اس سے اہم اسٹریٹجک ٹیکنالوجی میں بحری خود انحصاری بڑھے گی اورگھریلو پیداوار اور مکمل لائف سائیکل سپورٹ کے ذریعے ہندوستانی  بحریہ کی عملی تیاری میں بہتری آئے گی۔

یہ معاہدہ میرین گیس ٹربائن جنریٹرز کی   ملکی سطح پر تیاری کی صلاحیت قائم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ یہ جنریٹر جدید بحری جنگی جہازوں کے لیے بجلی پیدا کرنے کے نظام کی بنیادی حیثیت رکھتا ہے، جو اہم جنگی نظاموں اور جدید ہتھیاروں و سینسرز کو توانائی فراہم کرتا ہے۔

*****

 (ش ح ۔   م  ش ۔ش ب ن)

U. No. 8903


(रिलीज़ आईडी: 2275309) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi