سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نے ایس سی طلبا کے لیے اسکالرشپ کوریج میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا ہے
ایس سی اسٹوڈنٹ اسکالرشپ کے اندراج میں تاریخی اضافہ
میٹرک کے بعد ایس سی کی تقسیم نے ریکارڈ 6,208 کروڑ روپے کا اضافہ کیا کیونکہ پری میٹرک اندراج میں 143فیصد تک کا اضافہ درج کیا گیا
प्रविष्टि तिथि:
18 JUN 2026 4:27PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند کی وزارتِ سماجی انصاف وتفویض اختیارات (ڈی او ایس جے ای) نے مالی سال کے دوران شیڈول کاسٹ درج (فہرست ذات)طلباء کے لیے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیموں کے تحت مستحق طلبہ تک وظائف کی فراہمی اور کوریج میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم برائے ایس سی طلبہ میں 2021–22 سے اور پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم برائے ایس سیز و دیگر طبقوں کے طلباء میں 2022–23 سے ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) نظام کے نفاذ کے بعد اسکالرشپ کی تقسیم میں شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی میں واضح بہتری آئی ہے۔ اس نظام کے تحت رقم براہِ راست مستحقین کے آدھار سے منسلک بینک کھاتوں میں منتقل کی جا رہی ہے۔
پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم (ایس سیزو دیگر)مالی سال 2025–26 کے دوران اس اسکیم کے تحت مرکزی حصے کے طور پر562.36 کروڑ روپے جاری کیے گئے، جس سے 26.79 لاکھ طلباء کو ڈی پی ٹی کے ذریعے فائدہ پہنچا۔ یہ 2022–23 میں ڈی پی ٹی کے آغاز کے بعد سے اب تک اس اسکیم کے تحت سب سے زیادہ مرکزی اجرائیہ(ریلیز) ہے۔
اسی طرح پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت مالی سال 2025–26 میں 6,208.08 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے، جس سے 47.53 لاکھ طلباء مستفید ہوئے۔ یہ 2021–22 میں ڈی بی ٹی کے نفاذ کے بعد سے اب تک اس اسکیم کے تحت سب سے زیادہ مرکزی رقم کی اجرائیہ ہے۔
جاری مالی سال کے دوران پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیموں کے تحت مستحقین کی تعداد میں قابلِ ذکر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم برائے ایس سیز و دیگر کے تحت 1 اپریل 2025 سے 31 مئی 2025 کے دوران مستحق طلباء کی تعداد 2.36 لاکھ تھی، جو اسی مدت 1 اپریل 2026 سے 31 مئی 2026 کے دوران بڑھ کر 5.75 لاکھ ہو گئی۔ اس طرح اس میں 143.64 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم برائے ایس سی طلباء کے تحت 1 اپریل 2025 سے 31 مئی 2025 کے دوران مستحقین کی تعداد 10.27 لاکھ تھی، جو اسی مدت 1 اپریل 2026 سے 31 مئی 2026 کے دوران بڑھ کر 16.63 لاکھ ہو گئی، جس سے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 61.92 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
یہ نمایاں اضافہ اسکالرشپ کوریج اور مالی امداد کی تقسیم میں حکومت کی کارکردگی اور عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ پیش رفت اس بات کی عکاس ہے کہ ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات اور شفاف ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مستحق طلبہ تک بروقت سہولتیں پہنچائی جا رہی ہیں۔
وزارتِ سماجی انصاف و تفویض اختیارات اس بات کے لیے پُرعزم ہے کہ وہ سماجی انصاف کے اقدامات کو مزید مضبوط بنائے اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو تعلیمی مواقع کی فراہمی کے ذریعے بااختیار بنائے۔
**********
(ش ح ۔ ش ت۔ت ا(
U.No.8830
(रिलीज़ आईडी: 2274774)
आगंतुक पटल : 10