دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 27-2026 میں 26,000 کلومیٹر سے زیادہ دیہی سڑکوں کی تکمیل کا ہدف؛ مرکزی حکومت نے ریاستوں کے ساتھ پیش رفت کا جائزہ لیا


محکمہ دیہی ترقی کے سکریٹری کی صدارت میں  دیہی سڑکوں کے رابطے کی اسکیموں پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس  منعقد

ریاستوں کو آخری میل تک رابطے کو تیز کرنے، معیار کی نگرانی کو مضبوط بنانے اور ای-مارگ  پلیٹ فارم کو لازمی طور پر اپنانے کی ہدایت

प्रविष्टि तिथि: 18 JUN 2026 10:34AM by PIB Delhi

حکومت ہند نے مالی سال 27-2026 کے دوران پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) اور اس سے منسلکہ دیہی رابطے کے اقدامات کے تحت 26,474 کلومیٹر دیہی سڑکوں کی تعمیر کے لیے 18,907 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

دیہی ترقی کی وزارت کی طرف سے منعقدہ ایک جامع اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کے دوران اس بات پر روشنی ڈالی گئی جس کا مقصد پی ایم جی ایس وائی (پی ایم جی ایس وائی) اور بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں کے لیے سڑکوں کے رابطے کے منصوبے ( آر سی پی ایل ڈبیو ای اے) کے تحت ریاستوں کی ترتیب سے مادی اور مالیاتی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ اس اجلاس کی صدارت حکومت ہند کے محکمہ دیہی ترقی کے سکریٹری جناب روہت کنسل نے کی۔

آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ، راجستھان اور تلنگانہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری، پرنسپل سکریٹری اور اسٹیٹ رورل روڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی ( ایس آر آر ڈی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیت سینئر حکام نے اس جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔

آخری میل تک رابطے  پر توجہ

سکریٹری نے مالی سال 27-2026 کے لیے ریاستوں کی ترتیب سے اہداف اور نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا، جس میں پسماندہ اور دور افتادہ  علاقوں میں دیہی رابطوں کو مکمل طور پر بحال کرنے پر خصوصی زور دیا گیا۔

ریاستوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ پی ایم جی ایس وائی-I اور پی ایم-جن من کے تحت باقی ماندہ غیر احاطہ شدہ  بستیوں کے کام کو تیزی سے مکمل کریں، جس میں 'خصوصی طور پر کمزور قبائلی طبقوں' (پی وی ٹی جی) کی بستیوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ہر موسم میں قابل استعمال سڑکوں کی ہمہ گیر رسائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، سکریٹری نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) کی تیاری کو تیز کریں، نفاذ کی رکاوٹوں کو دور کریں اور زیر التوا کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔

آر سی پی ایل ڈبلیو ای اے   کے تحت ہونے والی پیش رفت  کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ اضلاع میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی تزویراتی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، سکریٹری نے متعلقہ ریاستوں کو ہدایت دی کہ وہ تنفیذی  ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تال میل برقرار رکھیں اور تمام منظور شدہ  منصوبوں  کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔

شریک ریاستوں نے ہدف بندایکشن پلان پیش کیے اور وزارت کو یقین دہانی کرائی کہ تمام زیر التوا کام اور سالانہ اہداف مقررہ وقت کے اندر مکمل کر لیے جائیں گے۔

معیار اور ڈیجیٹل گورننس کی بہتری

اس جائزے کی اہم  توجہ دیہی سڑکوں کے اثاثوں کے معیار اور ان کے طویل مدتی استحکام پر تھی۔ سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار اور قابل اعتماد دیہی رابطے کو یقینی بنانے کے لیے معیار کے اصولوں کی سخت پابندی اور دیکھ ریکھ کا مؤثر نظام انتہائی ضروری ہے۔

ریاستوں پر زور دیا گیا کہ وہ فیلڈ کی سطح پر معائنہ کو مضبوط کریں، معیار کی نگرانی کے نظام کو بہتر بنائیں اور پروجیکٹ کی تکمیل کے دوران مضبوط نگرانی کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں ای-مارگ  پلیٹ فارم کو یکساں طور  پر لاگو کرنے پر بھی زور دیا گیا، تاکہ دیکھ ریکھ کی سرگرمیوں کی لائیو نگرانی، کارکردگی کی جانچ اور ادائیگیوں کی ٹریکنگ کو ممکن بنایا جا سکے۔ امید ہے کہ اس پلیٹ فارم کو بڑے پیمانے پر اپنانے سے دیہی سڑکوں کی دیکھ ریکھ میں شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

آگے کا راستہ

جائزہ اجلاس کے اختتام پر، سکریٹری نے نفاذ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، اراضی کے حصول (لینڈ ایکوزیشن) اور محکمہ جنگلات کی منظوری کی تجاویز کو تیز کرنے، پروجیکٹ کے اہداف کی بروقت تعمیل کو یقینی بنانے اور ریاستی حکومتوں، نیشنل رورل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ ایجنسی (این آر آئی ڈی اے) اور دیہی ترقی کی وزارت کے درمیان تال میل کو مضبوط بنانے کے لیے ریاست کے لحاظ سے مخصوص ہدایات جاری کیں۔

ریاستوں نے کام کی رفتار کو تیز کرنے، بنیادی ڈھانچے کے معیار کو بہتر بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ ہر موسم میں قابل استعمال سڑکوں کے فوائد ملک بھر کی ہر اہل بستی تک پہنچیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ش ع۔ ن م۔

U- 8800


(रिलीज़ आईडी: 2274431) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Kannada , Bengali-TR , English , Marathi , हिन्दी