وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے ایویان میں جی-7 سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر سے ملاقات کی

प्रविष्टि तिथि: 18 JUN 2026 5:04AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب  نریندر مودی نے 17 جون 2026 کو فرانس کے شہر ایویان میں جی-7 سربراہی اجلاس کے موقع پر  امریکی  صدر ڈونالڈ جے ٹرمپ سے ملاقات کی۔

وزیراعظم  نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کی ان کوششوں کی ستائش کی جن کے نتیجے میں مغربی ایشیا میں جاری تنازعے کو ختم کرنے اور پورے خطے میں امن و استحکام کو بحال کرنے کے لیے مفاہمت طے پائی ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی اور بلا رکاوٹ تجارت کو برقرار رکھنے کی اہمیت اور جہاز رانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے فروری 2025 میں واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی اپنی ملاقات کے بعد سے، ہند-امریکہ 'کمپیکٹ'  کے تحت حاصل ہونے والی اہم پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دفاع، تزویراتی تکنیک، توانائی اور دوطرفہ تجارتی شعبوں میں ہونے والی اہم تبدیلیوں کا خیرمقدم کیا۔

رہنماؤں نے عبوری دوطرفہ تجارتی معاہدے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت پر خاص طور پر اطمینان کا اظہار کیا اور اپنے حکام کو ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد متوازن، باہمی طور پر فائدہ مند اور تجارتی لحاظ سے معنی خیز معاہدے کے ہدف پر  کام کریں۔ اس سلسلے میں امریکی محکمہ تجارت کے نمائندے جناب جیمی سن گریر  اگلے ہفتے ہندوستان کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی اور صدر ٹرمپ نے ہند-امریکہ جامع عالمی تزویراتی شراکت داری  کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک اور ان کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے تمام شعبوں میں  باہمی تعاون کو آگے بڑھانے پر اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ش ع۔ ن م۔

U- 8796


(रिलीज़ आईडी: 2274404) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Assamese , Bengali , Manipuri , Punjabi , Gujarati , Telugu , Kannada , Malayalam