سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے نشا مکتی مترا کے لیے ذاتی ڈیش بورڈ 'نشا مکت بھارت سپتاہ 2026' اور این ایم بی اے شارٹ فلم کا بھی آغاز کیا
نشا مکت بھارت کے لیے پوری حکومت اور پورے معاشرے پر مشتمل نقطۂ نظر اپنانے پر زور دیا گیا
ریاستوں، مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں، متعلقہ وزارتوں، ضلعی انتظامیہ اور شراکت دار تنظیموں کے سیکڑوں نمائندوں نے اس ورچوئل افتتاحی تقریب میں شرکت کی
प्रविष्टि तिथि:
17 JUN 2026 5:31PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند کے سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے محکمے (ڈی او ایس جے ای) نے آج منشیات کے غلط استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے عالمی دن کی ملک گیر تقریبات کے سلسلے میں "نشا مکت بھارت ابھیان: وکست بھارت کی پہچان" کے موضوع کے تحت "نشا مکت بھارت سپتاہ" (17 تا 26 جون 2026) کا ورچوئل افتتاح کیا۔
افتتاحی پروگرام کی صدارت سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے کی۔ اس موقع پر وزارت کے سینئر افسران، ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے نمائندگان، متعلقہ وزارتوں، ضلعی انتظامیہ، گرانٹ اِن ایڈ تنظیموں، روحانی تنظیموں اور نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) سے وابستہ دیگر اسٹیک ہولڈرز (شراکت دار)موجود تھے۔
اس ورچوئل تقریب میں ملک بھر کے سیکڑوں اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، جو منشیات کی طلب میں کمی اور نشا مکت بھارت کے وژن کے لیے قومی سطح پر اجتماعی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عزت مآب وزیر نے منشیات کے غلط استعمال سے نمٹنے میں کمیونٹی کی شرکت، نوجوانوں کی شمولیت اور بین الوزارتی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے صحت مند، باخبر اور بااختیار شہریوں کی ضرورت ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کیا کہ وہ منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں فعال طور پر حصہ ڈالیں۔
پروگرام کے دوران عزت مآب وزیر نے درج ذیل اہم اقدامات کا آغاز کیا:
- نشا مکت بھارت سپتاہ 2026
- نشا مکتی مترا (این ایم ایم) کے لیے ذاتی ڈیش بورڈ، جس کا مقصد رضاکارانہ شمولیت کو مضبوط بنانا اور نچلی سطح کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنا ہے؛ اور
- نشا مکت بھارت ابھیان پر ایک مختصر فلم، جس میں منشیات کی طلب میں کمی کے لیے ملک بھر میں کی جانے والی اجتماعی کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
نئے متعارف کرائے گئے ذاتی ڈیش بورڈ سے توقع ہے کہ نشا مکتی متروں اپنے تعاون کا ریکارڈ رکھ سکیں گے اور بیداری و عوامی رابطہ سرگرمیوں میں زیادہ مؤثر انداز میں حصہ لے سکیں گے۔ محکمہ نے نشا مکت بھارت ابھیان کے تحت حاصل کی گئی اہم پیش رفت پر روشنی ڈالی اور مہم کی رفتار برقرار رکھنے میں ریاستوں، مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں، تعلیمی اداروں، کمیونٹی پر مبنی تنظیموں اور رضاکاروں کے اہم کردار کا اعادہ کیا۔
آئندہ دس دنوں میں ملک بھر میں بیداری اور کمیونٹی کو متحرک کرنے کی سرگرمیوں کا ایک وسیع سلسلہ منعقد کیا جائے گا، جس میں عہد مہمات، بیداری ریلیاں، نوجوانوں کی شمولیت کے پروگرام، مقابلے، ویبینارز، ثقافتی سرگرمیاں، اسٹریٹ پلے، سوشل میڈیا مہمات اور اسکولوں، کالجوں، پنچایتی راج اداروں، ایم وائی بھارت رضاکاروں، آنگن واڑی کارکنان، آشا کارکنان اور مقامی قیادت کے نیٹ ورکس کے ذریعے عوامی رابطہ اقدامات شامل ہیں۔
محکمہ نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جاری مہم میں فعال طور پر حصہ لیں، ای-عہد(ای ۔پلیج) درج ذیل لنک پر جا کر لیں:
https://nmba.dosje.gov.in/pledge?type=e-pledge
اور درج ذیل لنک پر نشا مکتی مترا کے طور پر اس تحریک میں شامل ہوں:
https://nmba.dosje.gov.in/volunteer/registration
تاکہ نشا مکت بھارت کے مشترکہ قومی ہدف کے حصول میں اپنا مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
نشا مکتی مترا کے طور پر رجسٹر ہونے کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کریں۔
***
UR-8780
(ش ح۔اس ک )
(रिलीज़ आईडी: 2274274)
आगंतुक पटल : 10