الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یو پی فیملی آئی ڈی اب ڈیجی لاکر پر دستیاب: 6 کروڑ سے زائد شہریوں کے لیے فوری ڈیجیٹل رسائی

प्रविष्टि तिथि: 17 JUN 2026 2:24PM by PIB Delhi

اتر پردیش کے 6 کروڑ سے زائد شہری اب ڈیجی لاکر پر اپنی ’یو پی فیملی آئی ڈی‘ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ’ڈیجیٹل انڈیا‘ پروگرام کے تحت دستاویزات کے لیے بھارت کے اس ممتاز ڈیجیٹل والیٹ  نے یو پی فیملی آئی ڈی کو اپنے ساتھ شامل کرلیا ہے، جس سے شہریوں کو اپنے فون یا کمپیوٹر سے کسی بھی وقت گھریلو شناخت کی اس دستاویز کو حاصل کرنے، محفوظ کرنے اور شیئر کرنے کی سہولت حاصل ہو گئی ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اب شہریوں کے لیے اُنہیں فیملی آئی ڈی کی اصل کاپی رکھنے یا اس کی فوٹو کاپی کروانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ڈیجی لاکر سے حاصل کی گئی کاپی ایک تصدیق شدہ اور قانونی طور پر قابل قبول دستاویز ہوگی، جسے فوراً اسکالرشپس، پنشن اور دیگر ریاستی فلاحی اسکیموں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے- جس سےیہ عمل پہلے سے زیادہ تیز، کاغذ کے بغیر اور 24 گھنٹے دستیاب ہوگا۔

یو پی فیملی آئی ڈی اتر پردیش کا ایک اہم گھریلو شناختی نظام ہے جو ہر خاندان کو ان فلاحی فوائد سے جوڑتا ہے جن کا وہ حقدار ہوتا ہے۔ اس دستاویز کو ڈیجی لاکر پر شامل کرنے سے یہ ایک ایسے قابل اعتماد پلیٹ فارم پر آ گئی ہے جسے شہری پہلے ہی اپنے آدھار، پین کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور تعلیمی اسناد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

’’فیملی آئی ڈی کو ڈیجی لاکر پر رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ ایک کنبے کے لیے فلاحی سہولیات تک رسائی کا اب ہمیشہ ان کے  پاس ہے ، محفوظ، تصدیق شدہ اور جب بھی ضرورت ہو فوری دستیاب ہوگا۔‘‘

شہری ان چار آسان مراحل کے ذریعے ڈیجی لاکر پر اپنی یو پی فیملی آئی ڈی حاصل کر سکتے ہیں:

  1. ڈیجی لاکر ایپ کھولیں یا ملاحظہ کریں digilocker.gov.in اور سائن ان کریں ۔
  2. ’فیملی آئی ڈی اتر پردیش‘سرچ کریں ۔
  3. مطلوبہ تفصیلات درج کریں اور رضامندی دیں ۔
  4. دستاویز حاصل کریں-یہ فوری طور پر آپ کے ڈیجی لاکر اکاؤنٹ میں محفوظ ہو جائے گا ۔

یہ انضمام  حکومت اتر پردیش اور ڈیجی لاکر کے اس مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد شہریوں کے لیے ایک ایسا ڈیجیٹل نظام بنانا ہے جو عوامی خدمات تک رسائی میں شفافیت، مؤثریت اور آسانی کو فروغ دے۔

جیسے جیسے ڈیجی لاکر قابل بھروسہ ڈیجیٹل اسناد کے اپنے ذخیرے کو وسعت دے رہا ہے، یو پی فیملی آئی ڈی جیسے انضمام بھارت کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کو مضبوط کرتے ہیں اور حکومت کی جاری کردہ دستاویزات کو ہر شہری کے لیے زیادہ قابل رسائی، محفوظ اور آسان بنا کر ’ڈیجیٹل انڈیا‘ کے وژن کو مزید آگے بڑھاتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00175E4.jpg

ڈیجی لاکر کے بارے میں:

ڈیجی لاکر، ’ڈیجیٹل انڈیا‘ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل شکل میں دستاویزات اور اسناد کوجاری کرنے اور ان کی تصدیق کے لیے حکومتِ  ہند کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ ہر شہری کو ایک محفوظ، کلاؤڈ پر مبنی اکاؤنٹ فراہم کرتا ہے تاکہ وہ  کبھی بھی اورکہیں بھی اصل (تصدیق شدہ) ڈیجیٹل دستاویزات تک رسائی حاصل کر سکیں، جس سے اصل  کاپیاں ساتھ رکھنے کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔

*****

ش ح۔ م ش  ۔ ص ج

U. No-8749


(रिलीज़ आईडी: 2274033) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil