ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے نے شہری نقل و حرکت اور ریل-سڑک رابطے میں بہتری کے لیے اندور یارڈ میں شاستریہ آر او بی کی ازسرِ نو تعمیر   کی خاطر   139 کروڑ  روپے کی منظوری  دی


چار  لین  روڈ   اوور برج اور سروس روڈز ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ  میں کمی اور مسافروں کی محفوظ آمدورفت کو یقینی بنائیں گے

प्रविष्टि तिथि: 17 JUN 2026 1:53PM by PIB Delhi

مدھیہ پردیش میں شہری نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور ریل-سڑک رابطے کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، بھارتی ریلوے نے اندور یارڈ میں روڈ اوور برج ( آر او بی )  نمبر  103 -  سی  ، جو شاستریہ برج کے نام سے معروف ہے، کی ازسرِ نو تعمیر کے لیے 139 کروڑ روپے کی منظوری  دی ہے۔

یہ پروجیکٹ  ، بھارتی ریلوے کے روڈ اوور برجز، روڈ انڈر برجز اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور جدید کاری کے  موجودہ پروگرام کے تحت منظور کیا گیا ہے، جس کا مقصد ریلوے کراسنگ پر نقل و حرکت اور حفاظت کو بہتر بنانا ہے۔

ٹریفک  کی بہتر آمد و  رفت کے لیے چار لین   والا  جدید پل

منظور شدہ پروجیکٹ  میں 4 لین والے روڈ اوور برج کی تعمیر شامل ہے، جس میں 72 میٹر طویل کیمل بیک سپر اسٹرکچر، پی ایس سی گرڈرز اور مکمل وایاڈکٹ انتظام شامل ہوگا۔ نئے پل کو بڑھتی ہوئی ٹریفک کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ مسافروں کی آمدورفت  کو زیادہ  آسان  اور محفوظ بنایا  جا سکے۔ مقامی ٹریفک کی نقل و حرکت اور دیکھ بھال تک رسائی کو سہل بنانے کے لیے پل کے نیچے دونوں جانب 6 میٹر چوڑی سروس روڈز فراہم کی جائیں گی۔

بنیادی ڈھانچے کو جامع  انداز میں جدید تر بنانا

پل کے ڈھانچے کی ازسرِ نو تعمیر کے علاوہ، اس پروجیکٹ میں یوٹیلیٹی خدمات کی منتقلی اور جدید کاری کے وسیع کام بھی شامل ہیں۔ موجودہ سیوریج  بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جائے گا  اور  اسے جدید تر بنایا جائے گا، جس کے تحت نئی سیور لائنیں  بچھائی  جائیں گی تاکہ  پانی کی نکاسی  کی خدمات بلا تعطل جاری رہ سکیں۔

اس  پروجیکٹ میں برقی بنیادی ڈھانچے  میں تبدیلی اور جدید  کاری بھی شامل ہے، جس کے تحت نئے کھمبوں، روشنی کے نظام اور متعلقہ آلات کی تنصیب کی جائے گی، جس سے عوامی سہولیات کی خدمات میں بہتری آئے گی اور شہری بنیادی ڈھانچے کے ساتھ بہتر انضمام  کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

رابطے اور شہری ترقی کا فروغ

شاستریہ برج کی ازسرِ نو تعمیر سے اندور میں سڑک رابطے میں نمایاں بہتری آئے گی، ٹریفک کی رکاوٹوں میں کمی ہوگی اور شہریوں کی آمدورفت مزید آسان ہوگی۔ توقع ہے کہ یہ  پروجیکٹ  ، ریلوے اور شہری نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کے درمیان بہتر انضمام کو مضبوط بنائے گا، جب کہ شہر کی بڑھتی ہوئی  ٹریفک کی ضروریات کو بھی پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

اس   منظوری  سے بھارتی ریلوے کے جدید بنیادی ڈھانچے کی ترقی، مسافروں اور عوامی سہولت میں بہتری اور ملک بھر میں زیادہ محفوظ اور مؤثر نقل و حمل کے نیٹ ورکس کے قیام کے لیے مسلسل عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

 

..................................................... ...................................................

) ش ح – م ع        -  ع ا )

U.No. 8747


(रिलीज़ आईडी: 2274022) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Kannada