الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جن آدھار (فیملی آئی ڈی) اب ڈیجی لاکر پر: راجستھان کے 7.5 کروڑ شہریوں کو فوری ڈیجیٹل رسائی حاصل ہوئی

प्रविष्टि तिथि: 17 JUN 2026 2:28PM by PIB Delhi

راجستھان کے تقریباً 7.5 کروڑ رہائشی اب اپنے جن آدھار (فیملی آئی ڈی) تک ڈیجی لاکر کے ذریعے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت بھارت کے اس اہم ڈیجیٹل دستاویزاتی پلیٹ فارم پر حکومتِ راجستھان کی جانب سے جاری کردہ اس دستاویز کو شامل کر لیا گیا ہے، جس سے شہری ضرورت پڑنے پر اپنی فیملی آئی ڈی فوری طور پر حاصل کر سکتے ہیں اور اسے آسانی سے شیئر بھی کر سکتے ہیں۔

یہ انضمام دو طرفہ انداز میں کام کرتا ہے۔ شہری اپنی موجودہ جن آدھار (فیملی آئی ڈی) کو ڈیجی لاکر میں حاصل کر سکتے ہیں، اور چونکہ ڈیجی لاکر بطور درخواست گزار بھی جن آدھار سے منسلک ہے، اس لیے وہ ایپ کے اندر ہی اپنی رضامندی دے کر نئی فیملی آئی ڈی کے لیے مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے رجسٹریشن بھی کر سکتے ہیں۔

۱۔ڈیجی لاکر ایپ کھولیں یا digilocker.gov.in پر جائیں اور اپنے اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں۔

۲۔ حکومتِ راجستھان کی خدمات کے سیکشن میں "جن آدھار" تلاش کریں۔

۳۔ مطلوبہ تفصیلات درج کریں اور رضامندی دیں ۔

۴۔دستاویز حاصل کریں-یہ فوری طور پر آپ کے ڈیجی لاکر اکاؤنٹ میں محفوظ ہو جائے گا ۔

جن آدھار راجستھان کی بنیادی خاندانی شناختی دستاویز ہے، جسے سرکاری مراعات اور فلاحی اسکیموں سے استفادہ کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈیجی لاکر پر دستیاب ہونے کے بعد شہری ضرورت پڑنے پر اسے ڈیجیٹل طور پر حاصل اور شیئر کر سکتے ہیں، جس سے فزیکل کارڈوں اور کاغذی دستاویزات پر انحصار کم ہو جائے گا۔

ڈیجی لاکر پر جن آدھار (فیملی آئی ڈی) کے ذریعے شہری چیرنجیوی اسکیم کے تحت صحت کی سہولیات، عوامی تقسیم کے نظام (پی ڈی  ایس) کے فوائد، طلبہ کے لیے وظائف اور جن آدھار نظام سے منسلک دیگر فلاحی اسکیموں تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

‘‘جن آدھار راجستھان میں درجنوں فلاحی اسکیموں تک رسائی کی واحد کنجی ہے، اور اسے ڈیجی لاکر پر دستیاب کرنے کا مطلب ہے کہ یہ کنجی اب ہر وقت شہری کے پاس موجود رہے گی۔’’

شہریوں کے لیے اہم فوائد

• ضرورت پڑنے پر جن آدھار/فیملی آئی ڈی کو آسانی سے حاصل کرنے اور شیئر کرنے کی سہولت، تاکہ خدمات کی فراہمی اور تصدیق کا عمل تیز اور آسان ہو۔

• جن آدھار نظام سے منسلک مختلف سرکاری اسکیموں، فلاحی مراعات اور عوامی خدمات تک رسائی کو آسان بناتا ہے۔

• صحت سے متعلق فوائد، طلبہ کے وظائف، عوامی تقسیم کے نظام کی خدمات اور دیگر فلاحی اقدامات کے لیے بلا رکاوٹ تصدیق کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

• کاغذ سے پاک طرزِ حکمرانی کو فروغ دیتا ہے اور شہریوں کے لیے سہولت میں اضافہ کرتا ہے۔

یہ اقدام حکومتِ راجستھان اور ڈیجی لاکر کے اس مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنایا جائے، شہریوں کے لیے سہولت میں اضافہ کیا جائے اور شفاف و مؤثر طرزِ حکمرانی کو فروغ دیا جائے۔

جیسے جیسے ڈیجی لاکر اپنے قابلِ اعتماد ڈیجیٹل دستاویزات کے نظام کو مزید وسعت دے رہا ہے، جن آدھار جیسے انضمامات ایک زیادہ جامع اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تاکہ شہری ضروری دستاویزات اور عوامی خدمات تک زیادہ آسانی اور اعتماد کے ساتھ رسائی حاصل کر سکیں۔

image001S9ZN.jpg

ڈیجی لاکر کے بارے میں

ڈیجی لاکر، ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت حکومتِ ہند کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جس کے ذریعے دستاویزات اور سرٹیفکیٹس کو ڈیجیٹل شکل میں جاری اور ان کی تصدیق کی جاتی ہے۔ یہ ہر شہری کو ایک محفوظ، کلاؤڈ پر مبنی اکاؤنٹ فراہم کرتا ہے، جہاں وہ کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ اپنی مستند ڈیجیٹل دستاویزات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے، جس سے کاغذی نقول ساتھ رکھنے کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔

 

********

) ش ح ۔ ش آ۔ن ع)

U.No. 8753


(रिलीज़ आईडी: 2274015) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil