دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 "وی بی - جی رام جی" کا قومی آغاز یکم جولائی کو آندھرا پردیش سے ہوگا:  جناب شیوراج سنگھ چوہان

مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان سے ملاقات کی

"آندھرا پردیش کا اختراعی ماڈل دیگر ریاستوں کے لیے مشعلِ راہ بنے گا":  جناب شیوراج سنگھ چوہان

"دیہی ترقیاتی منصوبوں کے تحت تقریباً تمام کام جیو ٹیگنگ اور فیس ریکگنیشن نظام کے ساتھ مکمل کیے جا چکے ہیں":  جناب پون کلیان

प्रविष्टि तिथि: 16 JUN 2026 7:00PM by PIB Delhi

آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب پون کلیان نے آج نئی دہلی کے کرشی بھون میں مرکزی وزیر دیہی ترقی، زراعت و کسانوں کی بہبود جناب شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی۔ اس دوران ریاست میں دیہی ترقیاتی پروگراموں، روزگار کے مواقع، ذریعۂ معاش میں بہتری، پنچایتوں کی ترقی اور مختلف مرکزی اسکیموں کے نفاذ کی پیش رفت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ان اہم منصوبوں کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے لائحۂ عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران جناب شیوراج سنگھ چوہان نے اعلان کیا کہ "وکست بھارت – روزگار اور آجیویکا مشن (دیہی)" (وی بی - جی رام جی) کا قومی آغاز یکم جولائی 2026 کو آندھرا پردیش سے کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیہی ترقی کے وزراء اپنے اپنے علاقوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پروگرام میں شریک ہوں گے۔

جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اس پروگرام کے دوران شرکاء کو گرام پنچایت ترقیاتی منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، جبکہ آندھرا پردیش میں قائم مثالی پنچایتوں اور زیرو ویسٹ گرام پنچایتوں کے کاموں سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش دیہی انتظامیہ، پائیدار ترقی اور عوامی شمولیت کے شعبوں میں اپنے بہترین ماڈلز اور اختراعی اقدامات پیش کرے گا تاکہ دیگر ریاستیں بھی ان کامیاب تجربات سے سیکھ سکیں اور انہیں اپنے علاقوں میں نافذ کر سکیں۔

 

جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آندھرا پردیش کی ترقیاتی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی تیزی سے ترقی کرنے والی ریاستوں میں شامل ہے اور ترقی سے متعلق فیصلے فوری طور پر نافذ کرنے کے لیے معروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو دیہی ترقی کے شعبے میں مزید اختراعات متعارف کرانی چاہئیں تاکہ دیگر ریاستیں بھی اس سے رہنمائی حاصل کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آندھرا پردیش کے کامیاب ماڈلز اور اختراعی اقدامات کو ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا تاکہ دیہی ترقی کے بہترین طریقۂ کار کو پورے بھارت میں فروغ دیا جا سکے اور اپنایا جا سکے۔

ملاقات کے دوران جناب پون کلیان نے ریاست میں دیہی ترقیاتی منصوبوں اور اسکیموں کی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شفافیت کو یقینی بنانے اور بدعنوانی کے امکانات کو ختم کرنے کے لیے دیہی ترقیاتی اسکیموں کے تحت جاری تمام کاموں کی جیو ٹیگنگ کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستفیدین کی تصدیق کے لیے فیس ریکگنیشن پر مبنی نظام کی تیاری کا کام بھی تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں پردھان منتری آواس یوجنا-دیہی (پی ایم اے وائی-جی) کے تحت دیہی سڑکوں اور رہائشی مکانات کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔

جناب پون کلیان نے مزید بتایا کہ ریاست کی ہر پنچایت میں مویشیوں کے لیے پینے کے پانی کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، جس سے دیہی علاقوں کے مویشی پال کسانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور ان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے "وکست بھارت – روزگار اور آجیویکا مشن (دیہی)" (وی بی - جی رام جی) کے تحت آندھرا پردیش کو 7,700 کروڑ روپے سے زائد کی ریکارڈ عبوری مالی معاونت فراہم کرنے پر مرکزی حکومت اور وزارت دیہی ترقی کا شکریہ ادا کیا۔

جناب پون کلیان نے کہا کہ اس غیر معمولی مالی تعاون سے ریاست میں مختلف دیہی ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید رفتار ملے گی اور ترقیاتی منصوبوں کے مؤثر نفاذ میں مدد حاصل ہوگی۔

جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آندھرا پردیش حکومت کو وزارتِ دیہی ترقی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے ریاستی حکومت کو اختراع پر مبنی ترقیاتی ماڈلز اپنانے اور انہیں وسیع پیمانے پر نافذ کرنے کی ترغیب دی۔

ملاقات کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ آندھرا پردیش میں "وکست بھارت – روزگار اور آجیویکا مشن (دیہی)" (وی بی - جی رام جی) کے تحت کافی کی کاشت کو شامل کیا گیا ہے، جس سے دیہی علاقوں میں روزگار اور ذریعۂ معاش کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور آمدنی کے ذرائع میں تنوع آئے گا۔

ریاستی حکومت ساحلی علاقوں میں مثالی پنچایتوں کی ترقی کے لیے بھی خصوصی اقدامات کر رہی ہے تاکہ پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

جناب شیوراج سنگھ چوہان نے جناب پون کلیان کو 28 اور 29 جون کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی قومی دیہی ترقی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ کانفرنس میں "وی بی - جی رام جی" اسکیم کے مؤثر نفاذ، مختلف ریاستوں کے تجربات کے تبادلے اور دیہی ترقی میں اختراعی اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم تمام ریاستوں کے درمیان بہترین طریقۂ کار اور کامیاب تجربات کے تبادلے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ملاقات میں وزارتِ دیہی ترقی کے سیکریٹری جناب روہت کنسل نے کہا کہ وزارت آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں مثالی پنچایتوں کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ساحلی علاقوں میں تیار کیے جا رہے یہ ماڈلز دیہی ترقی اور مقامی وسائل کے مؤثر استعمال کی بہترین مثال بنیں گے اور ملک کے دیگر علاقوں کے لیے بھی رہنمائی کا ذریعہ ثابت ہوں گے۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت دیہی ترقی، دیہی روزگار اور خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد سے خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس، جنہیں عوامی طور پر "لکھ پتی دیدیاں" کہا جاتا ہے، کے لیے گاڑیوں کی خریداری کے اقدام میں بھی تعاون فراہم کرے گی۔ اس سلسلے میں دین دیال انتودیہ یوجنا – نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن (ڈی اے وائی – این آر ایل ایم) کے تحت وزارت دیہی ترقی کی جانب سے ضروری منظوری دے دی گئی ہے۔ اس اقدام سے دیہی معیشت میں خواتین کی شرکت مزید مضبوط ہوگی اور ان کے لیے

 

************

 

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  8721)


(रिलीज़ आईडी: 2273776) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Gujarati , English , हिन्दी , Telugu