راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
azadi ka amrit mahotsav

تعلیم، خواتین، بچوں، نوجوانوں اور کھیلوں سے متعلق محکمہ جاتی پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی 380 ویں رپورٹ پر پریس ریلیز

प्रविष्टि तिथि: 16 JUN 2026 6:40PM by PIB Delhi

جناب دگ وجے سنگھ، رکن پارلیمنٹ، راجیہ سبھا کی سربراہی میں تعلیم، خواتین، بچوں، نوجوانوں اور کھیلوں سے متعلق محکمہ جاتی پارلیمانی قائمہ کمیٹی نے 16 جون 2026 کو معزز چیئرمین، راجیہ سبھا کے سامنے 380 ویں رپورٹ پیش کی۔ یہ رپورٹ نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن (این سی ٹی ای) کے کام کاج کے جائزے اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت اساتذہ کی صلاحیت سازی پر زور دینے کی روشنی میں اساتذہ کی تربیت میں تعاون کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق 368 ویں رپورٹ میں شامل سفارشات/ مشاہدات پر بھارت سرکار کے ذریعے کی گئی کارروائی پر مبنی ہے، جس کا تعلق محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارتِ تعلیم سے ہے۔

2۔ کارروائی سے متعلق اس رپورٹ پر کمیٹی کے 21 مئی 2026 کو منعقدہ اجلاس میں غور کیا گیا اور اسے منظور کیا گیا۔

3۔ یہ رپورٹیں درج ذیل لنک پر بھی دستیاب ہیں:

https://sansad.in/rs/committees/16?departmentally-related-standing-committees

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 8712


(रिलीज़ आईडी: 2273730) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी