بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے کیدارا پرل ہولڈنگ اور کیدارا کیپٹل فنڈ IV آئی اے ایف کے ذریعہ ایکسس فائننس لمیٹڈ میں چند اکویٹی شیئر ہولڈنگ کی حصولیابی کی منظور دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 JUN 2026 6:38PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی )نے کیدارا پرل ہولڈنگ اور کیدارا کیپٹل فنڈ IV آئی اے ایف کے ذریعہ ایکسس فائننس لمیٹڈ میں چند اکویٹی شیئر ہولڈنگ کی حصولیابی کی منظور دی ہے۔

مجوزہ اشتراک کا تعلق کیدارا پرل ہولڈنگ اور کیدارا کیپٹل فنڈ IV آئی اے ایف (مجموعی طور پر، ’خریدار کمپنیاں‘) کے ذریعہ ایکسس فائننس لمیٹڈ (ہدف کمپنی) میں  چند اکویٹی شیئر ہولڈنگ کی خریداری سے ہے۔

خریدار کمپنیاں سرمایہ کاری کے ادارے ہیں جن کا تعلق کیدارا گروپ سے ہے۔

ہدف کمپنی  تھوک قرضہ جات، ایم ایس ایم ای اکائیوں کو قرض فراہم کرانے، بھارت بھر میں لوگوں اور کاروباری اداروں کو خوردہ قرض کی فراہمی، اور بیمہ مصنوعات کی تقسیم  سمیت مختلف مالی خدمات فراہم کرانے کے کاموں میں مصروف ہے۔

کمیشن کا تفصیلی آرڈر جلد شائع کیا جائے گا۔


**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:8711


(ریلیز آئی ڈی: 2273715) وزیٹر کاؤنٹر : 44
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil