وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

پی سی آئی ایم اینڈ ایچ بین الاقوامی ہربل فارماکوپیا پر  عالمی صحت تنظیم کے ماہروں کی 5 ویں اجلاس میں ہندوستان کی نمائندگی کر رہا ہے

प्रविष्टि तिथि: 16 JUN 2026 3:39PM by PIB Delhi

بین الاقوامی ہربل فارماکوپیا کی تیاری سے متعلق عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین کا پانچواں اجلاس 16 سے 18 جون 2026 تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ (ایس اے آر)، چین میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں  حکومت ہند کی آیوش کی وزارت کے تحت فارماکوپیا کمیشن برائے انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی (پی سی آئی ایم اینڈ ایچ) شرکت کر رہا ہے۔اس  اجلاس میں عالمی ادارۂ صحت کے رکن ممالک کے ممتاز ماہرین ہربل ادویات کے عالمی معیارات پر غور و خوض کر رہے ہیں۔

پی سی آئی ایم اینڈ ایچ (پی سی آئی ایم اینڈ ایچ) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رمن موہن سنگھ اجلاس میں ماہر رکن کی حیثیت سے بھارت کی نمائندگی کر رہے ہیں، جبکہ تکنیکی ورکنگ ٹیم کے ارکان ڈاکٹر جینتی اے پی ایس او (پی ایچ جی)، ڈاکٹر وجے گپتا پی ایس او (اے وائی)، ڈاکٹر انوپم موریہ ایس او (سی ایچ ای ایم)، ڈاکٹر وی۔ وجے کمار ایس او (سدھا) اور ڈاکٹر نکھل جیرنکلگیکر ایس او (اے وائی ) ورچوئل ذریعے سے اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس کے دوران پی سی آئی ایم اینڈ ایچ کی جانب سے عالمی ادارۂ صحت کے تعاون سے تیار کیے گئے ہربل مونوگراف اور دیگر تکنیکی دستاویزات کو تفصیلی جائزے اور غور و خوض کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ اقدام روایتی بھارتی طب کی کوالٹی کے معیار کو حفاظت اور خالص پن کے بین الاقوامی پیمانوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہےاور ساتھ ہی دنیا کے نمایاں فارماکوپیاز کے ساتھ مطابقت کو بھی فروغ دیتا ہے۔

بین الاقوامی ہربل فارماکوپیا کی تشکیل میں بھارت کی فعال شرکت اس امر کی عکاس ہے کہ روایتی اور نباتاتی طب کے شعبے میں بھارت کا عالمی قائدانہ کردار مسلسل مضبوط ہو رہا ہے، اور ملک شواہد پر مبنی عالمی صحت کی دیکھ بھال کے فروغ کے لیے اپنے عزم کو مزید مستحکم کر رہا ہے۔

1.jpg

2.jpg

 

********

) ش ح ۔ م م ع ۔ ا ک م)

U.No. 8699

 


(रिलीज़ आईडी: 2273665) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Tamil