بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مورخہ 21 جون کو منائے جانے والے یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر  'کھادی انڈیا' نے صحت کے لئے موزوں 'سودھا' ملبوسات  کا کلیکشن لانچ  کیا


سینٹر آف ایکسی لینس فار کھادی (سی او ای کے) کے ذیعہ تیار کر دہ 'سودھا' صحت کے لئے موزوں ملبوسات کا افتتاح  کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب  منوج گوئل نے کیا

"یوگا اور کھادی، دونوں زندگی کے ہندوستانی فلسفے اور ایک صحت مند و متوازن طرز زندگی کی علامت ہیں": کے وی آئی سی چیئرمین

प्रविष्टि तिथि: 12 JUN 2026 10:02PM by PIB Delhi

یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر، حکومت ہندوکی بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی  وزارت کے تحت کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) کے چیئرمین جناب منوج گوئل نے جمعہ کو 'سوادھا' نامی صحت کے لئے موزوں ملبوسات کا ایک خاص کلیکشن لانچ کیا ہے۔ سینٹر آف ایکسی لینس فار کھادی (سی او ای کے) کے ذریعے تیار کردہ یہ کلیکشن یوگا، صحت اور متوازن زندگی کے ہندوستانی تصورات کو جدید ملبوسات کے انداز کے ساتھ امتزاج  کی ایک اختراعی کوشش کی نمائندگی کرتا ہے۔ ملبوسات کو لانچ کرنے کی تقریب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) کیمپس، حوض خاص، نئی دہلی میں کے وی آئی سی  کے اشتراک سے سینٹر آف ایکسی لینس فار کھادی (سی او ای کے) کے مرکزی دفتر میں منعقد کی گئی۔

اس موقع پر خطاب  کرتے ہوئے، کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب  منوج گوئل نے کہا کہ  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تجویز پر 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ذریعے تسلم کردہ یوگا کا بین الاقوامی دن ہر سال 21 جون کو عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن یوگا کی قدیم ہندوستانی روایت کا جشن مناتا ہے، جو جسم، دماغ اور روح کے درمیان ہم آہنگی قائم کر کے مکمل صحت اور فلاح و بہبود کو فروغ دیتی ہے۔ اسی جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے، آنے والے یوگا کے بین الاقوامی دن کے لیے 'سودھا' صحت کے لئے موزوں ملبوسات کا کلیکشن تیار کیا گیا ہے، جو ہندوستان کی دو اہم وراثتوں یعنی یوگا اور کھادی کو ایک ساتھ پروتا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ محترم باپو کی وراثت، کھادی، محض ایک کپڑا نہیں ہے بلکہ یہ خود انحصاری، سودیشی  آگاہی، ماحولیاتی تحفظ اور دیہی طور پربااختیار بنانے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے لئے موزوں 'سودھا' ملبوسات کا کلیکشن دو عظیم ہندوستانی روایتوں یعنی یوگا اور کھادی کے ایک ہم آہنگ امتزاج کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ لفظ 'سودھا' اتھروید سے ماخوذ ہے اور یہ آسانی، آرام اور روحانی اطمینان کو ظاہر کرتا ہے۔ انہی اخلاقیات پر مبنی،یہ کلیکشن سادگی، آرام اور موافقت کو ترجیح دیتا ہے۔ اسے جدید طرز زندگی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار  کیا گیا ہے، جس سے یہ یوگا کی مشق اور روزمرہ کے پہننے، دونوں کے لیے موزوں بن جاتا ہے۔

اس کلیکشن میں نو مختلف ملبوسات کے اسٹائل شامل ہیں جنہیں آسان نقل و حرکت اور دن بھر کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ زیادہ تر ملبوسات فری سائز اور جینڈر نیوٹرل (مرد اور خواتین دونوں کے لئے) ہیں۔ ان ملبوسات میں استعمال ہونے والا کھادی کا کپڑا اپنی ہوا داری،ہلکے پن، نرمی اور قدرتی آرام کی وجہ سے ویلنس ویئر (صحت بخش لباس) کے لیے خاص طور پر موزوں ہے۔ 'سودھا' کلیکشن میں تین معتبر اداروں یعنی گاندھی گرام کھادی اینڈ وی آئی پبلک چیریٹیبل ٹرسٹ (تمل ناڈو)، پیانور فرکا گرامودے کھادی سنگھ (کیرالہ) اور کشیتریہ پنجاب کھادی منڈل (پنجاب) کی تیار کردہ کھادی کا استعمال کیا گیا ہے۔

کے وی آئی سی (کے وی آئی سی ) کے چیئرمین نے  کہاکہ وزیر اعظم جناب  نریندر مودی کے 'ووکل فار لوکل'، 'آتم نربھر ہندوستان' اور 'لوکل ٹو گلوبل' کے وژن نے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کے شعبے میں ایک نئی توانائی اور ایک نئی شناخت پھونک دی ہے۔ اس شعبے نے مالی سال 26-2025 میں 1.87 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ فروخت حاصل کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کا سہرا ملک بھر کے لاکھوں کاریگروں، بنکروں، دیہی صنعت کاروں اور کھادی اداروں کی اجتماعی کوششوں کے سر باندھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کے شعبے نے اب 2.51 لاکھ کروڑ روپے کا ایک پرعزم ٹرن اوور ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ شعبہ 'وِکست  بھارت' کی تعمیر اور دیہی معیشت کو مزید مضبوط بنانے میں اہم رول ادا کرے گا۔ جناب  گوئل نے یہ بھی بتایا کہ فی الحال، کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کا شعبہ ملک بھر میں تقریباً 2.04 کروڑ لوگوں کو روزگار فراہم کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سینٹر آف ایکسی لینس فار کھادی (سی او ای کے ) کو 2021 میں کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی ) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) کے اشتراک سے قائم کیا گیا تھا۔ یہ سینٹر ڈیزائن میں  اختراع، برانڈ کی ترقی اور مارکیٹ پر مبنی اقدامات کے ذریعے کھادی کو جدید بنانے کے لیے وقف ہے، تاکہ اسے عصری صارفین کے لیے زیادہ موزوں بنایا جا سکے۔ صحت کے لئے موزوں ملبوسات کا 'سودھا' کلیکشن  اسی اقدام کا ایک اہم نتیجہ ہے، جو صحت، روایت اور پائیدار زندگی کی اقدار کو یکجا کرتا ہے۔

اس موقع پر کے وی آئی سی ، سی او ای کے  اور این آئی ایف ٹی  کے افسران اور عملہ موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ش۔ ن م۔

U-8688


(रिलीज़ आईडी: 2273553) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: हिन्दी , English , Tamil , Malayalam