سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے جوائنٹ سیکریٹری، گریش سی ہوسور نے ممبئی میں واقع اے وائی جے این آئی ایس ایچ ڈی ( ڈی ) کا دورہ کیا؛اہم سہولیات اور خدمات کا جائزہ لیا اور ٹیلی ری ہیبیلیٹیشن اور وائس ریکارڈنگ روم کا افتتاح کیا

प्रविष्टि तिथि: 12 JUN 2026 9:58PM by PIB Delhi

 حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذورین کو بااختیار بنانے کے محکمہ  ( ڈی ای پی ڈبلیو ڈی ) کے جوائنٹ سکریٹری  جناب گِریش سی ہوسور نے آج ممبئی میں واقع علی یاور جنگ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپیچ اینڈ ہیرنگ ڈس ایبیلیٹیز (دیویانگجن) اے وائی جے این آئی ایس ایچ ڈی ( ڈی ) کا دورہ کیا۔

ڈاکٹر سمن کمار، ڈائریکٹر اے وائی جے این آئی ایس ایچ ڈی ( ڈی ) نے انسٹی ٹیوٹ کے دورے کے دوران جناب گِریش سی ہوسور کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور انہیں اعزاز سے نوازا۔ ڈائریکٹر نے جوائنٹ سیکریٹری کا تعارف مختلف شعبہ جات کے سربراہان سے کرایا، جس سے بامعنی گفتگو اور خیالات کے تبادلے کو فروغ ملا۔ اس کے بعد انسٹی ٹیوٹ کے احاطے میں شجرکاری کی گئی۔

محکمہ کے سربراہان اور فیکلٹی اراکین نے جوائنٹ سیکریٹری کو اپنے جاری پروگراموں، خدمات اور مستقبل کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ اس دوران ہر شعبے کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کس طرح یہ شعبے تقریر، زبان اور سماعت سے متعلق معذوری رکھنے والے افراد کو بااختیار بنانے اور سماجی خدمات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران جناب ہوسور نے اہم شعبہ جات کا معائنہ کیا، جن میں کراس ڈس ایبیلٹی ارلی آئیڈینٹیفکیشن اینڈ انٹروینشن سینٹر (سی ڈی ای آئی سی)، آڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ، اسپیچ اینڈ لینگویج پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ، انفارمیشن اینڈ ڈاکیومنٹیشن سینٹر، انسٹی ٹیوٹ لائبریری اور سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ شامل تھے، اور ان کی سرگرمیوں اور خدمات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زیر تعمیر نئے اسپتال کی عمارت کا بھی معائنہ کیا۔

جوائنٹ سیکریٹری نے ٹیلی ری ہیبیلیٹیشن اور وائس ریکارڈنگ روم کا افتتاح کیا اور خدمات کی فراہمی اور رسائی کو مضبوط بنانے کے لیے قائم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔

کراس ڈس ایبیلٹی ارلی آئیڈینٹیفکیشن اینڈ انٹروینشن سینٹر (سی ڈی ای آئی سی) میں ڈاکٹر سونی میتھیو نے 0 سے 6 سال کی عمر کے اُن بچوں کو فراہم کی جانے والی مختلف تھراپیوں اور خدمات کی تفصیلی وضاحت کی جو مختلف اقسام کی معذوریوں کا شکار ہیں۔ انہوں نے ابتدائی شناخت، بروقت مداخلت اور جامع بحالی کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ بچوں اور ان کے خاندانوں کے لیے بہترین ممکنہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

جناب گِریش سی ہوسور نے معذور افراد کو جامع کلینیکل، تعلیمی اور کمیونٹی پر مبنی خدمات فراہم کرنے میں اے وائی جے این آئی ایس ایچ ڈی ( ڈی )  کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی آؤٹ ریچ، تحقیق اور استعداد کار بڑھانے کے پروگراموں کو مزید مضبوط بنائے، تاکہ ایک جامع اور شمولیتی معاشرے کے وژن کی تکمیل میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔

 

************************************

 

 

 

ش ح۔ع و

 (U: 8681)

 

                          


(रिलीज़ आईडी: 2273483) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Tamil