وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم سے سلوواکیہ کے کاروباری رہنماؤں کی ملاقات
प्रविष्टि तिथि:
15 JUN 2026 9:14PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سلوواکیہ کے وزیر اعظم محترم جناب رابرٹ فیکوکے ہمراہ سلوواکیہ کے مختلف شعبوں جیسے ریلوے، دفاع، آٹوموٹیو، توانائی، آئی ٹی اور ہیلتھ کیئر وغیرہ کے بڑے کاروباری اور صنعتی رہنماؤں سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے ہندستان اور سلوواکیہ کے تجارتی اداروں کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی روابط کی ستائش کی۔ انہوں نے حالیہ برسوں میں ہندستان کی طرف سے کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے اور شفاف، مستحکم اور سرمایہ کاروں کے لیے سازگار معاشی ماحول تیار کرنے کے واسطے کی جانے والی اہم اصلاحات اور پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سلوواکیہ کی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ ہندستان میں بڑھتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، خاص طور پر انفراسٹرکچر (بنیادی ڈھانچے)، دفاع، قابلِ تجدید توانائی، ڈیجیٹل اختراعات، سیمی کنڈکٹر، مصنوعی ذہانت اور ہیلتھ کیئر کے شعبوں میں دستیاب وافر مواقع کا فائدہ اٹھائیں۔
صنعتی رہنماؤں نے 'وکست بھارت' کی جانب ہندستان کی معاشی اصلاحات کا خیرمقدم کیا اور ہندستان کی معاشی ترقی کی رفتار پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہندستانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی شراکت داری اور اضافی سرمایہ کاری کے ذریعے ہندستان میں اپنا دائرہ کار بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہندستان اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدےکی تکمیل کا بھی خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نفاذ سے ان کے لیے کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس تقریب میں درج ذیل سی ای اواور صنعتی رہنماؤں نے شرکت کی۔
- جناب الیکسی بلجاجیو، چیئرمین، تاتراواگونکا
- جناب پیٹر مالیک، وائس چیئرمین، تاتراواگونکا
- جناب رابرٹ اسپیساک، چیئرمین، اے زیڈ سی گروپ
- جناب رچرڈ مارکو، سی ای او،ای ایس ای ٹی
- جناب پرویندر والیا، صدر ایشیا پیسیفک ریجن، ای ایس ای ٹی
- جناب جروسلف کوراسینا، سی ای او،گرینڈ پاور لمیٹڈ
- جناب پیٹر لیڈنیکی، سی ای اومپینٹا ہاسپٹل انٹرنیشنل
- جناب اسٹیفن روسینا، سی ای او، میٹاڈور
- جناب راجیش سبنے، منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، میٹاڈور ٹیکنالوجیز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ
- جناب میٹیج کوریک، جنرل ڈائریکٹر، وی یو جے ای
- جناب پیٹر ڈوچووک، سی ای او، وی آئی پی او
- جناب اینڈریج بینسل، سربراہ ڈیجیٹل کمپی ٹینس ، وی آئی پی او
- جناب جوزف اومیلکا، منیجنگ ڈائریکٹر، مائیکرو اسٹیمپ-ایم آئی ایس
- جناب رچرڈ وارگا، چیئرمین اور سی ای او،وی آر ایم
- جناب ایڈورڈ کرسٹیا، مارکیٹنگ منیجر، وی آر ایم
- جناب میلوسلاو کوریلا، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر، ایکو انویسٹمنٹس
- جناب ٹیبور گریگور، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، کلب 500
******
ش ح۔ م ش ع ۔ ج
Uno- 8668
(रिलीज़ आईडी: 2273369)
आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam