یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

سول سروسز(پریلمنری) امتحان،2026 کے نتائج، ان امیدواروں کے لیے جو انڈین فاریسٹ سروس (مین) امتحان 2026 میں داخلے کے لیے اہل قرار پائے ہیں

प्रविष्टि तिथि: 16 JUN 2026 10:01AM by PIB Delhi

24 مئی 2026 کو منعقد ہونے والے سول سروسز (پریلمنری) امتحان 2026 کے ذریعے لیے گئے اسکریننگ ٹیسٹ کی بنیاد پر، درج ذیل رول نمبروں والے امیدوار انڈین فاریسٹ سروس (مین) امتحان 2026 میں داخلے کے لیے اہل قرار پائے ہیں۔

ان امیدواروں کی امیدواریت  عارضی  ہے۔ امتحان کے ضوابط کے مطابق کامیاب امیدواروں کو درج ذیل معلومات فراہم کرنے یا اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایک آن لائن ونڈو فراہم کی جائے گی:

(الف) انڈین فاریسٹ سروس (مین) امتحان 2026 میں داخلے کے لیے 200 روپے فیس جمع کرانا۔ تاہم خواتین، معذور افراد (پی ڈبلیو بی ڈی)، درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے امیدوار اس فیس سے مستثنیٰ ہیں۔

(ب) کاتب کی تفصیلات، معاون آلات  اور بڑے فونٹ میں سوالیہ پرچہ (مین امتحان کے لیے) سے متعلق معلومات جمع کرانا یا اپ ڈیٹ کرنا۔

(ج) انڈین فاریسٹ سروس (مین) امتحان 2026 کے لیے کیڈر ترجیحات درج کرنا۔

ضروری معلومات بھرنے اور جمع کرانے کے لیے آن لائن ونڈو کھولنے کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کمیشن کی ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔

رول نمبر 6300119 رکھنے والے ایک امیدوار کا نتیجہ عدالت میں زیرِ سماعت مقدمے کے حتمی فیصلے تک روک دیا گیا ہے۔

امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انڈین فاریسٹ سروس امتحان ضوابط 2026 (مورخہ 04.02.2026) کے مطابق مین امتحان کے لیے اہل قرار پانے والے تمام امیدواروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے دوران پورٹل پر لاگ ان کریں، اپنی تفصیلات کی تصدیق یا اپ ڈیٹ کریں اور درخواست فارم جمع کرائیں تاکہ کمیشن ان کا ای-ایڈمٹ کارڈ جاری کر سکے۔ بصورت دیگر انہیں امتحان کے اگلے مراحل میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جن امیدواروں نے پہلے ہی مطلوبہ دستاویزات یا معلومات اپ لوڈ کر دی ہیں اور کسی قسم کی نئی معلومات درج نہیں کرنی، انہیں بھی لازمی طور پر پورٹل پر لاگ ان کر کے تفصیلات کی تصدیق کے بعد حتمی طور پر فارم جمع کرانا ہوگا تاکہ ای-ایڈمٹ کارڈ جاری کیا جا سکے۔

امیدواروں کو یہ بھی مطلع کیا جاتا ہے کہ انڈین فاریسٹ سروس (مین) امتحان 2026 کے لیے سول سروسز (پریلیمز) امتحان 2026 کے ذریعے منعقدہ اسکریننگ ٹیسٹ کے نمبرات، کٹ آف نمبرات اور آنسورکی، صرف اس وقت کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی جب انڈین فاریسٹ سروس امتحان 2026 اور سول سروسز امتحان 2026 کا پورا عمل مکمل ہو جائے گا، یعنی حتمی نتائج کے اعلان کے بعد۔

گزشتہ سال 150 آسامیوں کے مقابلے میں 2,116 امیدواروں کو انڈین فاریسٹ سروس (مین) امتحان 2025 کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ اس سال 80 آسامیوں کے مقابلے میں 1,046 امیدواروں کو انڈین فاریسٹ سروس (مین) امتحان 2026 کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

امیدوار اس نتیجے سے متعلق کسی بھی معلومات یا وضاحت کے لیے کمیشن کے کال سینٹر سے درج ذیل نمبروں پر صبح 9:00 بجے سے رات 8:00 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں:

011-40303444

011-24041001

نتائج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

***

ش  ح۔ ع ح– ف ر

Uno-8669


(रिलीज़ आईडी: 2273366) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil