الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یو آئی ڈی اے آئی نے بائیو میٹرک ایس ڈی کے بینچ مارکنگ چیلنجز کام یابی کے ساتھ مکمل کر لیے، فاتحین کا اعلان کیا

प्रविष्टि तिथि: 15 JUN 2026 7:05PM by PIB Delhi

دی یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) نے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی حیدرآباد (آئی آئی ٹی حیدرآباد) کے اشتراک سے پیر کے روز چہرے (فیس) اور آنکھ کی پتلی (آئرس) کی موڈیلٹیز کے لیے اپنے بائیو میٹرک ایس ڈی کے بینچ مارکنگ چیلنجز کے فاتحین کو تسلیم کیا اور ان کا اعلان کیا۔

فنگر پرنٹ چیلنج کی کام یابی کو بنیاد بناتے ہوئے، یو آئی ڈی اے آئی نے دسمبر 2025 اور فروری 2026 کے درمیان فیس اینڈ آئرس ایج ویریئنس چیلنجز منعقد کیے۔ فیس اور آئرس چیلنجز میں مجموعی طور پر 531 رجسٹریشنز موصول ہوئیں۔

جامع کارکردگی کے ٹیسٹوں کے ایک سلسلے کے بعد، سلوواکیہ کی انوویٹرکس نے فیس چیلنج میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جس کے بعد امریکہ کی آئی ڈی بائیو اور لتھوانیا کی نیورو ٹیکنالوجی کا نمبر رہا۔ اسی طرح، آئرس چیلنج میں، آئی ڈی بائیو نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جس کے بعد نیورو ٹیکنالوجی اور انوویٹرکس کا نمبر رہا۔

فاتحین کے علاوہ، اس مقابلے میں متعدد بھارتی کمپنیوں اور تعلیمی اداروں نے شرکت کی، جن میں پرفیوس، اورو اور آئی آئی ٹی حیدرآباد شامل ہیں۔

یہ اقدام مقامی سطح پر بائیو میٹرک ایس ڈی کے سلوشنز تیار کرنے اور بائیو میٹرک تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے یو آئی ڈی اے آئی کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ فیس اور آئرس چیلنجز کا مقصد بھارت اور دیگر ممالک کے سرکردہ ٹیکنالوجی فراہم کنندگان اور تحقیقی اداروں سے اعلیٰ کارکردگی والے 1:1 فیس اور آئرس میچنگ سلوشنز کی نشان دہی کرنا تھا۔

یہ جائزے ایک کنٹرولڈ ایگزیکیوشن انوائرنمنٹ کے تحت بڑے اور گمنام (انانیمائزڈ) ڈیٹا سیٹس کا استعمال کرتے ہوئے کیے گئے۔ ان چیلنجز کی ایک منفرد خصوصیت 5 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کے منفرد طویل المدتی بائیو میٹرک ڈیٹا سیٹس کا استعمال تھا، جس میں ٹیسٹنگ کے مقاصد کے لیے ہر نمونے کے درمیان 5 سال کا وقفہ رکھا گیا تھا، تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ یہ ویریفیکیشن سسٹمز کتنی اچھی طرح کام کرتے ہیں۔

یو آئی ڈی اے آئی کے ذریعے منعقد کیا گیا یہ چیلنج عالمی سطح پر ایک انوکھا چیلنج ہے جہاں اس طرح کے ڈیٹا سیٹس کو عمر کے فرق کے لحاظ سے بچوں کی بائیو میٹرک شناخت سے متعلق حقیقی دنیا کے مسائل کو حل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔

بائیو میٹرک ایکو سسٹم سے مسلسل انوویشن اور شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے، یو آئی ڈی اے آئی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شرکا کی پذیرائی کی اور تمام شرکا کی ان کی مخلصانہ کوششوں کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

مزید تفصیلات یہاں دستیاب ہیں:   https://biochallenge.uidai.gov.in

***

(ش ح - ع ا)


(रिलीज़ आईडी: 2273227) आगंतुक पटल : 20
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Telugu