وزارت دفاع
آئی این ایس شاردا نے کولمبو، سری لنکا کا اپنا کامیاب دورہ مکمل کیا
प्रविष्टि तिथि:
14 JUN 2026 3:30PM by PIB Delhi
آئی این ایس شاردا کامیاب دورے کے بعد 13 جون 2026 کو کولمبو، سری لنکا سے روانہ ہوا۔ اس دورے نے بھارت اور سری لنکا کے مابین بحری تعاون اور دوستی کو مزید مضبوط کیا۔ اس دورے کے دوران سری لنکائی بحریہ کے ساتھ مختلف پیشہ وارانہ، تربیتی اور کھیل کود سے متعلق سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔
صلاحیت سازی سے متعلق پہل قدمیوں کے حصے کے طور پر، سری لنکائی بحریہ کے عملے نے چھوٹے ہتھیاروں کے استعمال، آگ بجھانے، ابتدائی طبی امداد، اور بچاؤ کی کارروائیوں کی تربیت میں شرکت کی۔ اس دورے کے دوران، ریئر ایڈمیرل جگت کمار، کمانڈر مغربی بحری علاقہ، سری لنکائی بحریہ، نے جہاز کا دورہ کیا اور عملے کے ساتھ بات چیت کی، اور دونوں ممالک کے مابین مضبوط بحری شراکت داری کی ازسر نو توثیق کی۔
کھیل کود کے دوستانہ مقابلوں، پیشہ وارانہ تبادلوں، اور بحری جہازوں کے عملے کے باہمی ملاپ نے دونوں خدمات کے مابین باہمی ہم آہنگی میں اضافہ کیا اور تعلقات کو مضبوط کیا۔
بندرگاہ کے دورے کے دوران، آئی این ایس شاردا کے کمانڈنگ افسر نے سری لنکا میں بھارت کے ہائی کمشنر جناب سنتوش جھا سے ملاقات کی۔
اس دورے سے بھارت اور سری لنکا کے مابین پائیدار بحری شراکت داری اجاگر ہوئی اور مہاساگر (خطوں میں سلامتی اور نمو کے لیے باہمی اور جامع ترقی) کی تصوریت سے ہم آہنگ علاقائی بحری تعاون اور سلامتی کے تئیں دونوں ممالک کی ساجھا عہد بستگی کی ازسر نو توثیق ہوئی۔
(8)Q7N0.jpeg)
5NDC.jpg)
S06A.jpg)
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8588
(रिलीज़ आईडी: 2272678)
आगंतुक पटल : 9