کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کیو سی آئی اور ایف ڈی ڈی آئی نے چمڑے اور فٹ ویئر شعبے میں معیار اور مہارت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایو او یو پر دستخط کیے
آگرہ، چنئی اور کانپور سمیت اہم فٹ ویئر کلسٹروں کو کیو سی آئی-ایف ڈی ڈی آئی شراکت داری سے فائدہ پہنچے گا
یہ شراکت داری فٹ ویئر شعبے کے کارکنوں کے لیے کثیر سطحی جانچ اور سرٹیفکیشن فریم ورک تیار کرے گی
प्रविष्टि तिथि:
12 JUN 2026 7:33PM by PIB Delhi
کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) اور فٹ ویئر ڈیزائن اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ایف ڈی ڈی آئی) نے بھارت کے چمڑے اور فٹ ویئر شعبے میں معیار، جانچ، ایکریڈیٹیشن اور مہارت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔
اس اشتراک کا مقصد آگرہ، بہادرگڑھ، رانی پیٹ، چنئی، کالیکٹ اور کانپور سمیت اہم فٹ ویئر کلسٹروں میں استعداد سازی، سرٹیفکیشن، ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر کی ترقی اور معیاری نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایک منظم فریم ورک قائم کرنا ہے۔
اس شراکت داری کے تحت کیو سی آئی اور ایف ڈی ڈی آئی مشترکہ طور پر چمڑے اور فٹ ویئر ویلیو چین سے وابستہ کارکنوں، ایم ایس ایم ای، سپروائزر، صنعتی ماہرین اور دیگر متعلقہ فریقین کے لیے ضرورت پر مبنی اور نتیجہ خیز پروگرام تیار اور نافذ کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد افرادی قوت کی مہارتوں میں اضافہ، ذاتی سرٹیفکیشن کو فروغ، کوالٹی مینجمنٹ کے طریقوں کو مضبوط بنانا، ٹیسٹنگ سہولیات تک رسائی بہتر کرنا اور لیبارٹریوں کو ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
اس اشتراک کے تحت کیو سی آئی ایکریڈیٹیشن کے اصولوں، کوالٹی مینجمنٹ سسٹم اور متعلقہ معیارات سے متعلق تکنیکی رہنمائی فراہم کرے گا۔ یہ ادارہ ایم ایس ایم ای کے لیے معیار، جانچ، ایکریڈیٹیشن اور متعلقہ سرکاری اسکیموں کے بارے میں آگاہی مہمات میں بھی تعاون کرے گا، جبکہ مشترکہ نگرانی کے فریم ورک، تحقیقی مطالعات، وائٹ پیپر اور کیس اسٹڈی کی تیاری میں بھی حصہ لے گا۔
ایف ڈی ڈی آئی مختلف فٹ ویئر مراکز کی ضروریات کے مطابق کلسٹر پر مبنی مہارت اور تربیتی پروگراموں کی قیادت کرے گا۔ یہ ادارہ ٹیسٹنگ اور کیلیبریشن لیبارٹریوں کی نقشہ سازی، لیبارٹری سہولیات تک رسائی میں موجود خلا کی نشاندہی، کم سہولیات والے کلسٹروں میں نمونہ جمع کرنے کے مراکز کے قیام میں معاونت، اور صنعتی فریقین کے لیے معلوماتی وسائل کی تیاری بھی انجام دے گا۔
اس ایم او یو میں کارکنوں کے لیے کثیر سطحی جانچ اور ذاتی سرٹیفکیشن فریم ورک کی تشکیل بھی شامل ہے، جس میں ریکگنیشن آف پرائر لرننگ (آر پی ایل) کے راستے بھی فراہم کیے جائیں گے۔ یہ سہولت ایسے نیم ہنر مند اور تجربہ کار کارکنوں کے لیے ہوگی جو صنعت سے متعلق مہارتیں رکھتے ہیں لیکن ممکن ہے کہ ان کے پاس باضابطہ تعلیمی اسناد موجود نہ ہوں۔
ایم او یو پر کیو سی آئی کے سیکریٹری جنرل جناب چکرورتی ٹی کنن اور ایف ڈی ڈی آئی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب وویک شرما (آئی آر ایس) نے اپنی اپنی تنظیموں کی جانب سے دستخط کیے۔
اس شراکت داری سے توقع ہے کہ یہ خاص طور پر چمڑے اور فٹ ویئر شعبے سے وابستہ ایم ایس ایم ای اور کارکنوں کے لیے بھارت میں عالمی معیار کے مطابق، معیاری اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ مینوفیکچرنگ نظام کی تعمیر کے قومی وژن کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) حکومت ہند کے قیام کردہ ایک ممتاز خود مختار ادارہ ہے۔ کیو سی آئی مصنوعات، خدمات اور ایسے عمل میں معیار کی ثقافت کو فروغ دیتا ہے جو شہریوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ایک آزاد ادارے کے طور پر یہ اپنی ذیلی بورڈوں اور ڈویژنوں کے ذریعے قابل اعتماد فریق ثالث جانچ کو فروغ دیتا ہے۔ ڈی پی آئی آئی ٹی، وزارت تجارت و صنعت، کیو سی آئی کے لیے نوڈل محکمہ کے طور پر کام کرتا ہے۔
فٹ ویئر ڈیزائن اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ایف ڈی ڈی آئی)، جو حکومت ہند کی وزارت تجارت و صنعت کے تحت کام کرتا ہے، چمڑے اور فٹ ویئر شعبے میں تعلیم، تحقیق، مہارت کی ترقی، جانچ اور سرٹیفکیشن کے شعبوں میں سرگرم عمل ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
U: 8555
(रिलीज़ आईडी: 2272336)
आगंतुक पटल : 9