سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

رائز کانکلیو 2026 بنگلورو میں تحقیق، صنعت، اسٹارٹ اپ اور پالیسی سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گا

प्रविष्टि तिथि: 12 JUN 2026 6:44PM by PIB Delhi

سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کونسل (سی ایس آئی آر) اپنی ذیلی تجربہ گاہوں — سی ایس آئی آر-نیشنل ایرو اسپیس لیبارٹریز، سی ایس آئی آر-سینٹرل فوڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور سی ایس آئی آر-فورتھ پیراڈائم انسٹی ٹیوٹ — کے ذریعے 13 تا 14 جون 2026 کو وی ایم گھٹگے کنونشن سینٹر، ایچ اے ایل ایئرپورٹ روڈ، بنگلورو میں ریسرچ، انڈسٹری، اسٹارٹ اپ اور انٹرپرینیورشپ (رائز) کانکلیو 2026 کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔

”وکست بھارت 2047 کے لیے اختراع اور انٹرپرینیورشپ پر مبنی ترقی“ کے موضوع پر مبنی یہ کانکلیو تحقیقی اداروں، صنعتی رہنماؤں، اسٹارٹ اپ، تعلیمی اداروں، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم فراہم کرے گا، تاکہ اختراع پر مبنی ترقی اور ٹیکنالوجی کی تجارتی کاری کو تیز کیا جا سکے۔

دو روزہ کانکلیو کا افتتاح ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کریں گے، جبکہ اس میں سینیئر سرکاری عہدیدار، سائنسی ماہرین، صنعت سے وابستہ نمائندگان اور کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔

ڈاکٹر این کلائیسیلوی، سکریٹری، ڈی ایس آئی آر اور ڈائریکٹر جنرل، سی ایس آئی آر، سی ایس آئی آر کی مختلف تجربہ گاہوں کے ڈائریکٹروں کے ساتھ مل کر بھارت کے تحقیقی اور اختراعی نظام کو مضبوط بنانے سے متعلق مباحثوں میں حصہ لیں گی۔

نمائش کے دوران سی ایس آئی آر، اسرو، ڈی ایس ٹی، ڈی بی ٹی، آئی سی اے آر، آئی سی ایم آر اور ایم او ای ایس کے تعاون سے 100 سے زائد اسٹارٹ اپ، ایم ایس ایم ای اور اختراع کار اپنی ٹیکنالوجی اور مصنوعات پیش کریں گے۔ یہ تقریب نیٹ ورکنگ، صنعتی اشتراک، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سرمایہ کاری شراکت داری کے وسیع مواقع بھی فراہم کرے گی۔

13 اور 14 جون 2026 پر مشتمل دو روزہ پروگرام میں ایرو اسپیس ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سائنس، زرعی و غذائی اختراع، سائنس کمیونیکیشن، انٹرپرینیورشپ، وینچر کیپیٹل اور صنعت و اکیڈمیا اشتراک جیسے موضوعات پر خصوصی سیشن منعقد کیے جائیں گے۔ معروف تحقیقی اداروں، صنعتوں، اسٹارٹ اپ اور سرمایہ کاری کے شعبوں سے وابستہ ممتاز ماہرین ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، اختراع کے راستوں اور مارکیٹ کے مواقع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

کانکلیو کی ایک اہم خصوصیت صنعت کے رہنماؤں، محققین اور اسٹارٹ اپ کے درمیان خصوصی تبادلۂ خیال ہوگا، جس میں ٹیکنالوجی کی منتقلی، تجارتی کاری، املاک دانش، سرمایہ کاری کے مواقع اور ڈیپ ٹیک اختراعات کو وسعت دینے جیسے موضوعات پر گفتگو کی جائے گی۔ یہ تقریب صنعت سے وابستہ فریقین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر معاہدوں کے تبادلے کو بھی فروغ دے گی۔

رائز کانکلیو 2026 سے توقع ہے کہ یہ مختلف شعبوں کے درمیان اشتراک کو فروغ دینے، انٹرپرینیورشپ کی حمایت کرنے، تحقیق کو مصنوعات اور خدمات میں تبدیل کرنے کے عمل کو تیز کرنے اور اقتصادی ترقی و روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے ذریعے اختراعی نظام کو مزید مضبوط بنائے گا۔

یہ کانکلیو سی ایس آئی آر کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ سائنس، اختراع اور انٹرپرینیورشپ کو وکست بھارت 2047 کی جانب بھارت کے سفر کے کلیدی محرکات کے طور پر فروغ دیا جائے۔

 

مقام: وی ایم گھٹگے کنونشن سینٹر، ایچ اے ایل ایئرپورٹ روڈ، بنگلورو

تاریخیں: 13 تا 14 جون 2026

                                               **************

 

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 8553

 


(रिलीज़ आईडी: 2272330) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी