شہری ہوابازی کی وزارت
ایئر انڈیا فلائٹ اے آئی-171 کے المناک حادثے کی تحقیقات کی پیش رفت پر اے اے آئی بی کا عبوری بیان
प्रविष्टि तिथि:
12 JUN 2026 5:53PM by PIB Delhi
آج ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی -171 کے المناک حادثے کو ایک سال مکمل ہو ررہے ہیں۔ یہ بوئنگ 8-787 طیارہ، احمد آباد سے لندن کے لیے پرواز کر رہا تھا، جو12 جون 2025 کو احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔رنج و غم کے اس موقع پر، ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) اس حادثے میں جان گنوانے والے تمام افراد کے اہل خانہ اور پیاروں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ ہم اس واقعے سے متاثرہ تمام لوگوں کے درد اور نقصان کو بھی تسلیم کرتے ہیں۔
اے اے آئی بی یہ تحقیقات ایئرکرافٹ (حادثہ اور واقعات کی تحقیقات) کے قواعد، 2017 جیسا کہ وقتاً فوقتاً ترمیم کی گئی ہے اور آئی سی اے او ضمیمہ 13 میں موجود معیارات اور تجویز کردہ طریقوں کے مطابق کر رہا ہے۔ حقائق پر مبنی ایک ابتدائی رپورٹ 12 جولائی 2025 کو جاری کی گئی تھی۔
گزشتہ ایک سال کے دوران، تحقیقاتی ٹیم نے حادثے سے وابستہ تمام متعلقہ تکنیکی، آپریشنل، تنظیمی اور انسانی عوامل کی ایک جامع اور سخت تحقیقات کی ہیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کے مستند نمائندوں، تکنیکی مشیروں اوراس شعبے سےوابستہ ماہرین کی مدد حاصل کی گئی ہے۔ ہوائی جہاز کے نظام، فلائٹ ریکارڈر ڈیٹا، انجن سے متعلقہ عوامل، دیکھ بھال اور آپریشنل ریکارڈ اور تحقیقات سے متعلق دیگر شواہد کی جانچ اور تجزیہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
جمع کیے گئے شواہد اور مختلف جانچ کے نتائج کا فی الحال جامع اور مربوط انداز میں تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ اضافی تکنیکی جائزے اور ماہرین کے معائنے، جہاں ضروری سمجھے جائیں، اس بات کو یقینی بناتے رہیں گے کہ تمام نتائج کو تصدیق شدہ شواہد اور ٹھوس سائنسی تجزیے سے تائید حاصل ہو۔
اے اے آئی بی مکمل، آزاد، معروضی اور شواہد پر مبنی تحقیقات کرنے کے لیے مضبوطی سے پرعزم ہے۔ حتمی رپورٹ تمام تفتیشی سرگرمیوں اور ضروری بین الاقوامی جائزے اور مشاورتی عمل کی تکمیل کے بعد جاری کی جائے گی جیسا کہ آئی سی اے او ضمیمہ 13 کے تحت طے کیا گیا ہے۔
حادثے کی تحقیقات کا واحد مقصد حاصل نصیحت اور حفاظتی سفارشات کی شناخت کے ذریعے ہوا بازی کی حفاظت کو بڑھانا ہے۔ اسی مناسبت سے، اے اے آئی بی تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول میڈیا اور عوام سے گزارش کرتا ہے کہ تحقیقات جاری رہنے کے دوران قیاس آرائیوں یا قبل از وقت نتائج اخذ کرنے سے گریز کریں۔
اے اے آئی بی تحقیقات میں پیشہ ورانہ مہارت، شفافیت اور سختی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ حادثے کے ہر پہلو کی انتہائی احتیاط اور مستعدی کے ساتھ چھان بین کی جائے گی تاکہ نتائج اور حفاظتی سفارشات تمام اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد میں اضافہ کریں اور شہری ہوابازی کی مسلسل حفاظت میں بامعنی تعاون کریں۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ش ب ن
U.NO.8547
(रिलीज़ आईडी: 2272292)
आगंतुक पटल : 32