سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری سڑکوں کی تبدیلی: سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی اور ایم سی ڈی نے پائیدار فٹ پاتھ بحالی اور فوری گڑھوں کی مرمت کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی

प्रविष्टि तिथि: 12 JUN 2026 1:59PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر-سنٹرل روڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایس آئی آر – سی آر آر آئی) اور میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کے درمیان 10 جون 2026 کو ایک مفاہمت نامے (ایم او یو)پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کا مقصد سڑکوں کی عملی اور ساختی جانچ، تعمیراتی معیار کی نگرانی اور ایم سی ڈی کے انجینئروں اور عملے کی صلاحیت سازی  میں اضافہ کرنا ہے۔ اس موقع پر دو فریقی ٹیکنالوجی مینجمنٹ معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے، جس کے تحت ایکوفکس ٹیکنالوجی کو نافذ کیا جائے گا، جو لوہے اور اسٹیل کے سلیگ ایگریگیٹ پر مبنی ایک فوری گڑھا مرمت  کی ٹیکنالوجی ہے، جسے سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی کے ذریعے تیار کیا گیاہے۔

اس شراکت داری کا مقصد سائنسی بنیادوں پر سڑکوں کی جانچ، معیار کی یقین دہانی اور اختراعاتی  دیکھ بھال کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے ذریعے دہلی کے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے معیار، پائیداری اور مضبوطی کو بہتر بنانا ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم سی ڈی کے کمشنر آئی اے ایس جناب سنجیو کھروار نے شہری سڑکوں کی منصوبہ بندی اور دیکھ بھال میں ٹیکنالوجی پر مبنی طریقۂ کار کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری ایم سی ڈی کی تکنیکی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنائے گا جبکہ ایکو فکس جیسی جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے سڑکوں کی مرمت کو زیادہ تیز، مؤثر اور پائیدار بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RHMM.jpg

ایم سی ڈی سڑکوں کی ساختی جانچ اور معیار کو بنائے رکھنے کے لیے سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی اور ایم سی ڈی کے مجاز نمائندوں کے درمیان ایم او اے کا تبادلہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MLYC.jpg

سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی اور ایم سی ڈی کے مجاز نمائندوں کے درمیان فوری گڑھا مرمت کے لیے ایکو فکس ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ایم او یو کا تبادلہ

معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی ڈائریکٹر ڈاکٹر چالو روی شیکھر نے سڑکوں کے شعبے میں ادارے کی سات دہائیوں پر محیط خدمات اور نمایاں کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری ایم سی ڈی کو سڑکوں کی جانچ، معیار کی نگرانی اور پائیدار ٹیکنالوجیز کے نفاذ میں تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیل سلیگ روڈ ٹیکنالوجی، ایکوفکس، ریجوپیو اور ایم ایس ایس + جیسی ٹیکنالوجیز وسائل کے تحفظ،مدور معیشت کے اصولوں کے فروغ اور کاربن کے اخراج میں کمی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اس پہل کی قیادت سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی کی فلیکسیبل پیومنٹ ڈویژن کے سربراہ جناب ستیش پانڈے کر رہے ہیں، جو اسٹیل سلیگ روڈ اور ایکوفکس ٹیکنالوجی کے موجد بھی ہیں۔ انہوں نے شرکاء کو اس اشتراک کے مقاصد اور متوقع نتائج سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سائنسی بنیادوں پر سڑکوں کی جانچ، معیار کی نگرانی اور جدید دیکھ بھال کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے سے سڑکوں کی کارکردگی، پائیداری اور مضبوطی میں اضافہ ہوگا، جبکہ مرمت اور دیکھ بھال کے دوران پیدا ہونے والی رکاوٹوں میں بھی کمی آئے گی۔

اس پروگرام کی ایک اہم جھلک ایکوفکس ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے ٹیکنالوجی مینجمنٹ معاہدے پر دستخط ہونا رہا، جو کہ ایک تیز رفتار اور پائیدار گڑھا مرمت ٹیکنالوجی ہے جو پروسیس شدہ لوہے اور اسٹیل کے سلیگ ایگریگیٹس سے تیار کی گئی ہے۔یہ ٹیکنالوجی صنعتی ضمنی مصنوعات کو پائیدار سڑکوں کی دیکھ بھال میں استعمال کرتے ہوئے ’’ویسٹ- ٹو- ویلتھ‘‘کے قومی وژن کو فروغ دیتی ہے۔ اس کے ذریعے سڑکوں کی پائیداری میں اضافہ اور ماحولیاتی اثرات، خصوصاً فضائی آلودگی، میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔بہتر سڑکوں کی حالت اور بروقت دیکھ بھال سے سڑکوں کی گرد و غبار میں کمی متوقع ہے، جبکہ اسٹیل سلیگ اور ری سائیکلنگ پر مبنی ٹیکنالوجیز کا استعمال قدرتی وسائل کے تحفظ کو فروغ دیتا ہے اور مدوّر معیشت کے اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔

اس پروگرام میں سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی اور ایم سی ڈی کے سینئر حکام  سمیت جناب ایل ڈی میگھوال، ایڈیشنل کمشنر، ایم سی ڈی؛ جناب پریم چند مینا، انجینئر اِن چیف، ایم سی ڈی؛ جناب برجیش کمار، چیف انجینئر (کوالٹی کنٹرول)، ایم سی ڈی؛ جناب سندیپ ملہوترا، چیف انجینئر (اسٹورز)؛ اور جناب منیش رستوگی، کنسلٹنٹ (پلاننگ) و سابق چیف انجینئر، ایم سی ڈی شامل تھے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر ونود کرر، چیف سائنٹسٹ و سربراہ پی ایم ای؛ ڈاکٹر کے رویندر، چیف سائنٹسٹ و سربراہ آئی ایل ٹی ڈویژن، سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی، نیز شہری بنیادی ڈھانچے کے شعبے سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں، انجینئروں اور دیگر متعلقہ فریقوں نے بھی شرکت کی۔

یہ اقدام قومی دارالحکومت کے لیے مضبوط، پائیدار اور شہریوں کی ضروریات کے مطابق سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

**********

 

) ش ح –   م ش      -  ش ہ ب )

U.No. 8530

 


(रिलीज़ आईडी: 2272136) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Telugu