وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرتعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے نئی دہلی میں’یووا سنگم -VI کے تحت چھتیس گڑھ کے طلبہ کے وفد سے ملاقات کرکےتبادلۂ خیال کیا

‘’بھارت کے نوجوان، وکست بھارت- 2047  کے پیچھے اصل محرک قوت ہوں گے — جناب دھرمیندر پردھان

طلبہ کے وفد نے تعلیم، اختراع اور وطن کی تعمیر کے حوالے سے اہم معلومات حاصل کیں

प्रविष्टि तिथि: 11 JUN 2026 8:30PM by PIB Delhi

مرکزی وزیرتعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں’یووا سنگم کے چھٹے مرحلےکے پروگرام کے حصے کے طور پر چھتیس گڑھ کے طلبہ کے وفد سے ملاقات کر کے ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ’یووا سنگم‘ نے نوجوانوں کو نصابی کتابوں اور کلاس رومز سے آگے بڑھ کر ہندوستان کا تجربہ کرنے اور ملک کے ثقافتی تنوع، ترقیاتی اقدامات اور قومی ترجیحات کی گہری سمجھ حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مختلف ریاستوں کے نوجوانوں کے درمیان باہمی تبادلۂ خیال سے’ایک بھارت شریشتھ بھارت‘ کے جذبے کو تقویت ملی ہے۔

وزیرِ موصوف نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اختراع، انٹرپرینیورشپ ، کمیونٹی کی شرکت اور سماجی ذمہ داری کے ذریعے ’وکست بھارت 2047 کے وژن میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے ہندوستان کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی اور ان پر زور دیا کہ وہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے تحت پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

جناب پردھان نے نقطۂ نظر کو وسعت دینے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے تجرباتی علم (ایکسپیریئنشل لرننگ) اور ثقافتی تبادلے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مندوبین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس پروگرام کے ذریعے حاصل کردہ معلومات کو عملی جامہ پہنائیں اور معاشرے کی فلاح اور وطن  کی تعمیرمیں مثبت کردار ادا کریں۔

چھتیس گڑھ کے طلبہ کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری ڈاکٹر ونیت جوشی نے نوجوان ذہنوں کو سنوارنے میں تجرباتی علم اور ثقافتی تبادلے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ’یووا سنگم‘ جیسے اسفار شرکاء میں حالات کے مطابق ڈھلنے کی صلاحیت، ٹیم ورک اور دیگر ضروری لائف اسکلز (زندگی گزارنے کی مہارتیں) پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں جو رسمی تعلیم سے ماورا ہیں۔

مندوبین کو اپنے اس دورے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیتے ہوئے ڈاکٹر جوشی نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے تبادلے قومی یکجہتی کو مضبوط کرتے ہیں اور ہندوستان کے بھرپور تنوع کے لیے پائے جانے والے احترام کو مزید گہرا کرتے ہیں۔ انہوں نے شرکاء سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ اپنی سیکھی ہوئی باتوں کو دوسروں کے ساتھ شیئر کر کے، اس سفر کے دوران قائم ہونے والی دوستیوں کو برقرار رکھیں اورایک مربوط، پراعتماد اور عالمی سطح پر باخبر ہندوستان کے وژن میں اپنا حصہ ڈال کر اس پروگرام کے جذبے کو آگے بڑھائیں۔

طلبہ کے وفد نے دہلی کے اپنے دورے کے تجربات اور تاثرات شیئر کیے اور ایک پرجوش سیشن کے دوران وزیر موصوف کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔

پروگرام کے دوران ’یووا سنگم –چھٹے مرحلے پر ایک مختصر ویڈیوبھی دکھایا گیا، جس میں مندوبین کے سفر، تجربات اور ثقافتی تبادلے کو پیش کیا گیا۔ طلبہ نے مختلف ثقافتوں سے جڑنے اور ’ایک بھارت شریشتھ بھارت‘ کے جذبے کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرنے پر وزیراعظم جناب نریندر مودی اور وزارت تعلیم کا شکریہ ادا کیا۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(آئی آئی ٹی) بھلائی کی قیادت میں آنے والے اس وفد کی میزبانی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(آئی آئی ٹی دہلی کی جانب سے 08 جون 2026 سے 13 جون 2026 تک کی جا رہی ہے۔ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر طلبہ کو دارالحکومت کے شاندار ورثے، تعلیمی نظام، حکمرانی کے فریم ورک اور ترقیاتی کامیابیوں سے روشناس کرایا گیا۔

اپنی رہائش کے دوران طلبہ نے دہلی کے کئی معروف اداروں، ترقیاتی منصوبوں اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا، جس سے انہوں نے ملک کے حکمرانی کے فریم ورک، ثقافتی ورثے اور شہری ترقی کے اقدامات کا بلاواسطہ تجربہ حاصل کیا۔ ان دوروں نے ڈیجیٹل حکمرانی، عوامی خدمات کی فراہمی، پائیدار ترقی اور قومی اداروں کے طریقۂ کار کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں، جبکہ شرکاء کو ہندوستان کی جمہوری روایتوں اور سماجی و اقتصادی ترقی کی وسیع تر سمجھ بوجھ حاصل کرنے کا موقع ملا۔

اس دورے کا مقصد یووا سنگم کے پانچ ستونوں: سیاحت، روایات، ترقی، ٹیکنالوجی اور باہمی عوامی رابطے کے تحت گہرے تجربات فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام ’ایک بھارت شریشتھ بھارت‘ کے جذبے کو مضبوط کرتے ہوئے نوجوانوں میں باہمی احترام، ثقافتی پذیرائی اور جذباتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے بنیادی اہداف کی توثیق کرتا ہے۔

وزارت تعلیم کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی جانب سے ’ایک بھارت شریشتھ بھارت‘ پروگرام کے تحت شروع کیا گیا ’یووا سنگم‘ کا چھٹا مرحلہ، 22 جڑواں (سربستہ) ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 18 سے 30 برس کی عمر کے نوجوانوں کو ایک ساتھ لایا ہے۔

**********

 

 

) ش ح –   م ع ن-  ع د )

U.No. 8311

 


(रिलीज़ आईडी: 2271996) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi