زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے محکمے نے 2025–26 کے لیے باغبانی کی فصلوں کے رقبے اور پیداوار کے دوسرے پیشگی تخمینے جاری کیے
باغبانی کا زیرِ کاشت رقبہ 2025-26 میں 301.51 لاکھ ہیکٹر تک پہنچنے کا امکان ہے
ملک میں باغبانی پیداوار 2025-26 میں تقریباً 3777.76 لاکھ ٹن کے بقدر ہونے کی توقع ہے
प्रविष्टि तिथि:
11 JUN 2026 6:28PM by PIB Delhi
محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور دیگر سرکاری ذرائع سے حاصل کردہ ایجنسیوں سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر مرتب کردہ مختلف باغبانی فصلوں کے رقبہ اور پیداوار کے 2025-26 کے دوسرے پیشگی تخمینے جاری کیے ہیں۔
|
مجموعی باغبانی
|
2024-25
(حتمی)
|
2025-26
(اولین پیشگی تخمینے)
|
2025-26
(دوسرے پیشگی تخمینے)
|
|
رقبہ
(لاکھ ہیکٹیئر میں)
|
301.36
|
301.31
|
301.51
|
|
پیداوار
(لاکھ ٹن میں)
|
3707.38
|
3708.46
|
3777.76
|
2025-26 کی جھلکیاں (دوسرے پیشگی تخمینے):
• ملک میں باغبانی کا رقبہ 26-2025 میں تقریباً 301.51 لاکھ ہیکٹر ہونے کی توقع ہے، جو کہ 25-2024 (حتمی) کے مقابلے میں 0.14 لاکھ ہیکٹر (0.05 فیصد) کا اضافہ ہے۔
• ملک میں باغبانی کی پیداوار 26-2025 میں تقریباً 3777.76 لاکھ ٹن ہونے کی توقع ہے، جو کہ 25-2024 (حتمی) کے مقابلے میں 70.39 لاکھ ٹن (1.90%) کا اضافہ ہے۔
• پھلوں، سبزیوں، پھولوں اور خوشبودار و طبی (جڑی بوٹیوں والی) فصلوں کی پیداوار میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
• کیلا، آم، پپیتا، سیب اور امرود کی بڑھتی ہوئی پیداوار کے باعث، پھلوں کی پیداوار 25-2024 کے 1176.49 لاکھ ٹن سے 3.25 فیصد (38.26 لاکھ ٹن) بڑھ کر 26-2025 میں 1214.75 لاکھ ٹن ہونے کی توقع ہے۔
• سبزیوں کی کاشت کا رقبہ 25-2024 کے 117.91 لاکھ ہیکٹر سے 0.75 فیصد (0.88 لاکھ ہیکٹیئر) بڑھ کر 26-2025 میں 118.79 لاکھ ہیکٹر ہونے کی توقع ہے، جبکہ سبزیوں کی پیداوار 25-2024 کے 2177.97 لاکھ ٹن سے 1.47فیصد (32.04 لاکھ ٹن) بڑھ کر 26-2025 میں 2210.00... لاکھ ٹن ہونے کا امکان ہے۔ آلو، ٹماٹر، بھنڈی، مٹر، گوبھی اور لوکی کی پیداوار میں اضافے کی توقع ہے۔
• پیاز کی کاشت کا رقبہ 25-2024 کے مقابلے میں 2.31 فیصد (0.46 لاکھ ہیکٹیئر) بڑھنے کی توقع ہے، یعنی یہ 25-2024 کے 19.68 لاکھ ہیکٹیئر سے بڑھ کر 26-2025 میں 20.14 لاکھ ہیکٹر ہو جائے گا۔ پیاز کی پیداوار 26-2025 میں 307.37 لاکھ ٹن رہنے کی توقع ہے جبکہ 25-2024 میں یہ 307.67 لاکھ ٹن تھی۔
• آلو کی پیداوار 598.89 لاکھ ٹن ہونے کی توقع ہے، جو کہ 2024-25 میں 585.71 لاکھ ٹن کے مقابلے میں 13.18 لاکھ ٹن (2.25%) زیادہ ہے۔
• ٹماٹر کی پیداوار 214.61 لاکھ ٹن ہونے کی توقع ہے، جو کہ 2024-25 میں 205.99 لاکھ ٹن کے مقابلے میں 8.62 لاکھ ٹن (4.19%) زیادہ ہے۔
• 2024-25 میں خوشبو اور ادویاتی پودوں کی پیداوار 9.01 لاکھ ٹن سے بڑھ کر 2025-26 میں 9.76 لاکھ ٹن ہونے کی امید ہے۔
• 2025-26 کے دوران پودے لگانے والی فصلوں کا رقبہ تقریباً 46.56 لاکھ ہیکٹر اور پیداوار تقریباً 169.34 لاکھ ٹن متوقع ہے۔
• 2024-25 کے دوران پھولوں کے رقبہ میں 0.66 فیصد اضافہ متوقع ہے یعنی 2024-25 میں 3.97 لاکھ ہیکٹر سے 2025-26 میں 4.00 لاکھ ہیکٹر تک جبکہ پھولوں کی پیداوار میں تقریباً 7.47 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ پھولوں کی پیداوار 2024-25 میں 42.65 لاکھ ٹن کے مقابلے 2025-26 میں 45.84 لاکھ ٹن ہونے کی امید ہے۔
• 2025-26 میں مصالحہ جات کے زیر رقبہ میں 50.00 لاکھ ہیکٹر تک اضافہ متوقع ہے جبکہ 2025-26 میں مصالحہ جات کی پیداوار بڑھ کر 126.55 لاکھ ٹن ہونے کی توقع ہے۔ لہسن، ہلدی، کری پتہ اور میتھی کی پیداوار میں اضافے کا تصور کیا گیا ہے۔
***
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8300
(रिलीज़ आईडी: 2271887)
आगंतुक पटल : 6