وزارت دفاع
ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس کے لیے دفاعی خرید، آئی ڈی ای ایکس، ٹی پی سی آر اور ٹیسٹنگ کے طریقۂ کار پر ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا
प्रविष्टि तिथि:
10 JUN 2026 10:43AM by PIB Delhi
دفاعی خرید سے متعلق ایک ورکشاپ بہ عنوان ’دفاعی مہارت کے لیے اختراعات (آئی ڈی ای ایکس)، ٹیکنالوجی پرسپیکٹیو کیپبلٹی روڈ میپ(ٹی پی سی آر) اور ایم ایس ایم ایز و اسٹارٹ اپس کے لیے ٹیسٹنگ کا طریقۂ کار‘ 11 اور 12 جون 2026 کو دہلی کینٹ کے مانیکشا سینٹر میں منعقد ہوگی۔ اس پروگرام کا انعقاد انڈیجنائزیشن ڈائریکٹوریٹ، ہیڈ کوارٹرز انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (ایچ کیو آئی ڈی ایس) اور سینٹر فار جوائنٹ وارفیر اسٹڈیز (سی ای این جے او ڈبلیو ایس) کے تعاون سے مشترکہ طور پر کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد بیداری میں اضافہ کرنا اور دفاعی ایکو سسٹم میں ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
یہ پروگرام صنعت کے نمائندوں کو دفاعی خرید کے طریقۂ کار، دیسی مینوفیکچرنگ کے اقدامات، آئی ڈی ای ایکس فریم ورک، ٹیسٹنگ و سرٹیفیکیشن کے عمل اور ٹی پی سی آر کے بارے میں گہری معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک انٹرایکٹو پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ ایچ کیو آئی ڈی ایس، سروس ہیڈ کوارٹرز، ڈی جی کیو اے ،آئی ڈی ای ایکس- ڈی آئی او اور دیگر اسٹیک ہولڈر تنظیموں کے سینئر افسران اور ماہرین مختلف سیشنز کے دوران شرکاء کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں گے۔
افتتاحی سیشن میں ڈپٹی چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (پالیسی پلاننگ اینڈ فورس ڈیولپمنٹ) ایئر مارشل پروین کیشو ووہرا اور ڈائریکٹر جنرل، سی ای این جے او ڈبلیو ایس میجر جنرل (ڈاکٹر) اشوک کمار (ریٹائرڈ) خطاب کریں گے۔ پہلے دن کے سیشنز دفاعی حصولیابی کے طریقۂ کار، خریداری کے زمروں، ریونیو کے حصول کے معیارات، دیسی مینوفیکچرنگ کی اصلاحات، سریجن پورٹل، امپورٹ متبادل میپنگ اور املاک دانش کے حقوق پر مرکوز ہوں گے۔
دوسرا دن آئی ڈی ای ایکس کے اقدامات، پروٹوٹائپ کی تیاری، ٹیسٹنگ اور تشخیصی طریقۂ کار، سرٹیفیکیشن سسٹمز، صارف کے تجربات، ماحولیاتی ٹیسٹنگ، تحقیق و ترقی میں ڈی آر ڈی او کے کردار اور ٹیکنالوجی کی تیاری کے مراحل پر مرکوز ہوگا۔ اس کے علاوہ، ٹی پی سی آر پر ایک خصوصی سیشن اور وینچر کیپیٹلسٹس کے ساتھ ایک پینل مباحثہ بھی تجویز کیا گیا ہے۔
اس ورکشاپ کو انٹرایکٹو مباحثوں اور مخصوص سوال و جواب کے سیشنز کے ذریعے صنعت کے شرکاء کو درپیش عملی مسائل کو حل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ اقدام دفاعی مینوفیکچرنگ میں آتم نربھرتا کی جاری کوششوں کو مزید تقویت دے گا اور دفاعی افواج اور بھارتی صنعت کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ دے گا۔
*****
ش ح۔ ک ح۔ ج
U. NO-8197
(रिलीज़ आईडी: 2271014)
आगंतुक पटल : 16