بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای کی وزارت قومی ایس سی-ایس ٹی ہب اسکیم کے ذریعے جامع کاروبار کو فروغ دے رہی ہے


مختلف کاروباری افراد کی کامیاب کہانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ اسکیم اکتوبر 2016 سے ایس سی ( درج فہرست ذات) اور ایس ٹی (درج فہرست قبائل) کاروباری افراد کو بااختیار بنا کر ان میں انقلابی تبدیلی لا رہی ہے

प्रविष्टि तिथि: 09 JUN 2026 1:43PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں(ایم ایس ایم ای) کی نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب (این ایس ایس ایچ) اسکیم اکتوبر 2016 سے ایس سی (درج فہرست ذات) اور ایس ٹی (درج فہرست قبائل) کاروباری افراد کو بااختیار بنا کر ایک انقلابی تبدیلی لا رہی ہے، کیونکہ بھارت “وِکست بھارت 2047@” کے وژن کی طرف بڑھ رہا ہے۔

آئیڈیا سے پبلک ٹینڈر جیتنے تک: جناب بلونت لال سُمن کا سفر

1.jpg

نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب (این ایس ایس ایچ) اسکیم کا تبدیلی لانے والا اقدام جناب بلونت لال سمن کی متاثر کن کہانی سے بخوبی واضح ہوتا ہے، جو جھارکھنڈ کے ضلع ہزاری باغ سے تعلق رکھنے والے ایک کاروباری فرد ہیں۔ وہ ایک مکینیکل انجینئر ہیں اور پندرہ سال سے زائد پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایک ایسا کاروبار شروع کیا جس کا مقصد ایک قابلِ توسیع اور پبلک پروکیورمنٹ کے لیے تیار ادارہ قائم کرنا تھا۔ انہوں نے رِگ ٹیک انفرا(او پی سی)پرائیٹ لمیٹیڈ نام کی ایک مینوفیکچرنگ کمپنی شروع کی، جو انفراسٹرکچر کے کاموں میں استعمال ہونے والےپائپ بناتی ہے۔

نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب نے انہیں اسپیشل کریڈٹ لنکڈ کیپیٹل سبسڈی اسکیم کے تحت اہم معاونت فراہم کی۔ انہوں نے ستمبر 2023 میں جدید مشینری اور آلات کے لئے 25 لاکھ روپے کی کیپیٹل سبسڈی حاصل کی۔ مشینری کی اپ گریڈیشن کے نتیجے میں پیداوار میں اضافہ ہوا، معیار بہتر ہوا اور مسابقتی صلاحیت اور برانڈ ویلیو میں اضافہ ہوا۔ اس سے انہیں پبلک پروکیورمنٹ سپلائی چینز میں شامل ہونے میں مدد ملی۔ایک اہم کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب انہوں نے 2025 میں ریلوے وکاس نگم لمیٹڈ (آر وی این ایل) کے ٹینڈرز حاصل کئ، جن میں فینسنگ پینلز، اپرائٹس، گیٹس اور اینٹی کلائمبنگ ڈیوائسز شامل تھیں۔ اس انٹرپرائز نے اپنی مارکیٹ رسائی کو وسعت دی، 16 افراد کو روزگار فراہم کیا اور سالانہ کاروباری ٹرن اوور میں نمایاں اضافہ حاصل کیا۔

2.jpg

این ایس ایس ایچ کی معاونت سے ہورائزن کی وسعت: جناب بہادر بھائی پنچیا بھائی چودھری کی ترقی کی کہانی

4.png

جناب بہادر بھائی پنچیا بھائی چودھری کی کامیابی کی کہانی بھی اس بات کی ایک مثبت مثال ہے کہ نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب (این ایس ایس ایچ) اسکیم کس طرح ایس سی/ایس ٹی کاروباری اداروں کو مضبوط بنا رہی ہے۔گجرات کے شہر سورت سے تعلق رکھنے والے انہوں نے جون 2023 میں موڈوفرن بینچ کرافٹ ایل ایل پی کی بنیاد رکھی، جس کا مقصد پائیدار اور اعلیٰ معیار کا فرنیچر تیار کرنا تھا۔ این ایس ایس ایچ اسکیم کی معاونت کے ذریعے انہیں اپنے کاروباری عمل کو منظم مارکیٹ اور تعمیل کے تقاضوں کے مطابق بہتر بنانے میں مدد ملی۔اداروں کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی یونٹ نے خود کو اس قابل بنایا کہ وہ سرکاری اور تعلیمی شعبوں کی ضروریات پوری کر سکے، جہاں معیاری اور پائیدار فرنیچر حل درکار ہوتے ہیں۔

5.jpg

نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب نے گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پر انضمام کا راستہ ہموار کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ اس کمپنی نے بھارت حکومت کی وزارتِ تعلیم اور گجرات حکومت کے محکمہ تعلیم سے سپلائی آرڈرز کامیابی سے حاصل کیے اور انہیں مکمل بھی کیا۔اپنی ترقی کے اس سفر کو آگے بڑھاتے ہوئے، اس ادارے نے اسپیشل کریڈٹ لنکڈ کیپیٹل سبسڈی اسکیم کے تحت مزید فائدہ اٹھایا اور مارچ 2026 میں مشینری کی اپ گریڈیشن کے لیے 25 لاکھ روپے کی سبسڈی حاصل کی۔ اس اقدام سے پیداوار کی صلاحیت میں اضافہ ہوا، معیار میں یکسانیت بہتر ہوئی اور توسیع پذیر آپریشنز ممکن ہوئے، جس کے نتیجے میں یہ یونٹ مسلسل ترقی اور پبلک پروکیورمنٹ مارکیٹس میں فعال شمولیت کے لئے بہتر طور پر مضبوط ہو گیا۔

رکاوٹوں کو توڑنا، بڑے پیمانے پر توسیع: محترمہ دیوی گرجر کی حوصلے اور جدوجہد کی کہانی

6.jpg

اجنتا بیوریجز ایک اور متاثر کن کہانی ہے، جو راجستھان کے شہر جودھپور سے تعلق رکھنے والی خاتون کاروباری شخصیت محترمہ دیوی گُرجَر کی مثال پیش کرتی ہے۔ یہ کہانی ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح مناسب معاونت کاروباروں کو رکاوٹوں پر قابو پانے اور مؤثر انداز میں وسعت دینے میں مدد دے سکتی ہے۔یہ ادارہ مشروبات اور پیک شدہ پینے کے پانی کی تیاری کے شعبے میں کام کرتا ہے اور معیار، حفاظت اور توسیع پذیری کو ترجیح دیتا ہے، ساتھ ہی ادارہ جاتی معیارات کے مطابق اپنی خدمات کو ہم آہنگ رکھتا ہے۔توسیع کے ایک اہم مرحلے کے دوران نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب نے انہیں اسمال کریڈٹ لنکڈ کیپیٹل سبسڈی اسکیم کے تحت مئی 2020 میں 19.41 لاکھ روپے تک رسائی میں مدد فراہم کی، جس سے یونٹ کی جدید کاری ممکن ہوئی اور پیداوار کے نظام کو مزید مضبوط بنایا گیا۔

بہتر صلاحیتوں کے ساتھ اس ادارے نے مرکزی مارکیٹوں اور پبلک پروکیورمنٹ میں کامیابی سے قدم رکھا۔ ایک اہم سنگ میل دسمبر 2025 میں حاصل ہوا جب انہوں نے ایچ پی سی ایل راجستھان ریفائنری لمیٹڈ (ایچ آر آر ایل) کے آرڈرز حاصل کیے، جس سے بڑے پیمانے پر خدمات فراہم کرنے کی ان کی صلاحیت مزید مستحکم ہوئی۔

7.jpg

          نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب پورے بھارت میں جامع کاروبار کو تیز ی سے فروغ دے رہا ہے

نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب (این ایس ایس ایچ) اسکیم کا مقصد ایس سی/ایس ٹی مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزز (ایم ایس ای) کی صلاحیت کو بڑھانا اور انہیں سرکاری خریداری میں حصہ لینے کے قابل بنانا ہے، تاکہ حکومت کی پبلک پروکیورمنٹ پالیسی کے تحت مقررہ 4فیصد ہدف حاصل کیا جا سکے۔

یہ اسکیم مختلف سہولتیں فراہم کرتی ہے جن میں پلانٹ اور مشینری/آلات کی خریداری میں معاونت، صلاحیت سازی اور تربیت، مارکیٹ لنکج، نمائشوں میں شرکت کی سہولت، کریڈٹ، اُدیم رجسٹریشن اور جی ای ایم پر آن بورڈنگ شامل ہیں۔ یہ اقدامات جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دیتے ہیں، خود انحصاری کو بڑھاتے ہیں اور ملک بھر میں ایم ایس ایم ای ایکوسسٹم کو مضبوط بناتے ہیں، جس سے زیادہ مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ان خصوصی کوششوں کے نتیجے میں ایس سی/ایس ٹی ملکیت والے ایم ایس ایز سے سرکاری خریداری میں زبردست 37 گنا اضافہ ہوا ہے، جو 2016-2015 میں 99.37 کروڑ روپے(0.07فیصد) سے بڑھ کر 2026-2025 میں 3738.34 کروڑروپے (1.59فیصد) تک پہنچ گیا ہے۔اب تک 1.79 لاکھ سے زائد موجودہ اور خواہش مند ایس سی/ایس ٹی افراد نے نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب اسکیم سے مختلف فوائد حاصل کیے ہیں، جو ملک میں جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔

نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب اسکیم کے بارے میں مزید معلومات کے لیے براہِ کرم اس ویب سائٹ پر جائیں:

https://www.scsthub.in/

یا کیوآر کوڈ اسکین کریں:

8.jpg

***

ش ح۔ ک ا۔ م ا

U.NO.8158


(रिलीज़ आईडी: 2270747) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil