وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے سنسکرت کا ایک سبھاشتم مشترک کیا جس میں معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے وقف ایک حقیقی علمی شخص کی خصوصیات کو اجاگر کیا گیا ہے
प्रविष्टि तिथि:
09 JUN 2026 10:27AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنسکرت کا ایک سبھاشتم مشترک کیا جو معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ایک اصل عقلمند اور صاحب حکمت کی خصوصیات کو اجاگر کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کے جذبے سے متاثر ہو کر گزشتہ 12 سالوں میں مسلسل کوششوں کے ذریعے آج ہم ایک مضبوط اور خود انحصار ہندوستان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے ‘ایکس’ پر لکھا:
‘‘ملک کی تعمیر کے تئیں لگن اور خدمت ہمارا انمول اثاثہ رہا ہے۔ پچھلے 12 برسوں میں، ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کے جذبے سے متاثر ہماری مسلسل کوششوں کی وجہ سے ہی ہم ایک مضبوط اور خود انحصار ہندوستان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔’’
#12YearsOfSeva
"आर्यकर्मणि रज्यन्ते भूतिकर्माणि कुर्वते।
हितं च नाभ्यसूयन्ति स वै पण्डित उच्यते॥"
وہ شخص جو ہر وقت نیک اور اچھے کاموں میں لگا رہتا ہے، معاشرے کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے وقف ہوتا ہے، دوسروں کی اچھی باتوں اور کاموں کا احترام کرتا ہے اور ان کے تئیں کوئی گلہ شکوہ نہیں رکھتا، وہ حقیقی معنوں میں عقلمند کہلاتا ہے۔
********
ش ح۔ع ح۔ ج ا
U-8145
(रिलीज़ आईडी: 2270583)
आगंतुक पटल : 16
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam