اسٹیل کی وزارت
راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آرآئی این ایل) کے تحت وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ (وی ایس پی) میں آتشزدگی کا حادثہ
प्रविष्टि तिथि:
08 JUN 2026 9:32PM by PIB Delhi
8 جون 2026 کو شام تقریباً 4:15 بجے ، وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ (وی ایس پی) کے اسٹیل میلٹ شاپ-1 کے کاسٹر-2 میں کاسٹنگ کا کام جاری تھا۔ اس دوران لیڈل سے ٹنڈش میں پگھلا ہوا خام اسٹیل منتقل کرنے کے لیے سلائیڈ گیٹ کھولنے سے قب جس کے بعد اسٹیل کاسٹر میں جاتا ہے،اچانک ایک زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں آگ کا ایک بڑا شعلہ چھت تک پہنچ گیا اور اوورہیڈ کرین-2 بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔
اس افسوسناک حادثے میں8 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 6 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ آر آئی این ایل اس حادثے کی اندرونی جانچ کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ، ایس اےآئی ایل، بوکارو کے ڈائریکٹر اِن چارج کی سربراہی میں تین رکنی بیرونی تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جسے اس حادثے کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اس المناک حادثے کی اطلاع ملنے پر اسٹیل کےوزیر آر آئی این ایل کے اسٹیل پلانٹ کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ زخمیوں کی عیادت کے علاوہ حادثے کی جگہ کا بھی معائنہ کریں گے۔
*********
ش ح۔ ع ح-ج ا
U. No. 8141
(रिलीज़ आईडी: 2270555)
आगंतुक पटल : 11