امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ کا مالی سال 2025-26 میں 7.7 فیصد جی ڈی پی  شرح نمو پر اطمینان کا اظہار


7.7 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ  ہندوستان  دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت بنا ہوا ہے

مودی حکومت کی معاشی اصلاحات کے نتیجے میں  ہندوستان نے عالمی چیلنجز کے باوجود تمام بڑی معیشتوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے

وبا سے لے کر عالمی تنازعات تک، مودی جی کی دوراندیش پالیسیوں نے ہر بڑے عالمی بحران کے دوران  ہندوستانی معیشت کو محفوظ اور مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے

प्रविष्टि तिथि: 05 JUN 2026 10:01PM by PIB Delhi

مرکزی وزیرداخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نے مالی سال 2025-26 میں  ہندوستان کی جی ڈی پی میں 7.7 فیصد اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا:

‘‘وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کی جانب سے متعارف کرائی گئی دوراندیش معاشی اصلاحات مسلسل اقتصادی خوشحالی کو فروغ دے رہی ہیں، جس کے نتیجے میں  ہندوستان  دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت بن گیا ہے۔ ایسے وقت میں جب دنیا معاشی بحرانوں سے دوچار ہے،  ہندوستان  کی 7.7 فیصد شرح نمو اور تمام بڑی معیشتوں سے بہتر کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ گزشتہ 12 برسوں میں ہماری معیشت نے کتنی مضبوطی حاصل کی ہے۔ چاہے عالمی وبا ہو یا جنگ، مودی جی کی دوراندیش پالیسیوں نے ہر چیلنج کے دوران ملک کو محفوظ انداز میں آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔’’

********

ش ح- ظ الف-  ن س

UR- 8094


(रिलीज़ आईडी: 2270135) आगंतुक पटल : 16
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Bengali , English , हिन्दी , Gujarati