وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ایک سنسکرت سبھاشیتم کا اشتراک کیا جس میں تمام جانداروں کی فلاح و بہبود اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کو اجاگر کیا گیاہے
प्रविष्टि तिथि:
08 JUN 2026 7:53AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک سنسکرت سبھاشیتم شیئر کیا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ فطرت کے ساتھ توازن قائم رکھتے ہوئے تمام جانداروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہماری ثقافت کی بنیادی روح رہا ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ اسی ہمہ گیر اور جامع ویژن کے ساتھ ہندوستان آج مسلسل ترقی اور خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔
وزیرِ اعظم نےایکس پر لکھا:
‘‘فطرت کے ساتھ توازن کے ذریعہ تمام جانداروں کی فلاح و بہبود ہماری ثقافت کی بنیادی روح رہی ہے۔ اس وسیع ویژن کے ساتھ، ہندوستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔
यावच्चतस्रः प्रदिशश्चक्षुर्यावत् समश्नुते।
तावत् समैत्विन्द्रियं मयि तद्धस्तिवर्चसम्॥ ‘‘
ہم ایسی خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں جو چاروں سمتوں کی وسیع وسعت اور آنکھوں کی بصارت سے متعلق آگاہی سے مالا مال ہے - جہاں فطرت کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزارتے ہوئے ماحول کا تحفظ ہو اور تمام زندگیوں کی پائیدار بہبود کو یقینی بنایا جائے۔
********
ش ح- ظ الف- ن س
UR- 8086
(रिलीज़ आईडी: 2270130)
आगंतुक पटल : 6