قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی نے اتر پردیش کے دیوریا ضلع میں چوری کے شبہ میں ایک لڑکی کی مبینہ پٹائی اور پریڈ کا از خود نوٹس لیا


دیوریا کے ڈی ایم اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے

प्रविष्टि तिथि: 05 JUN 2026 5:42PM by PIB Delhi

بھارت کے قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے میڈیا میں شائع ہونے والی ایک خبر کا ازخود نوٹس لیا ہے، جس کے مطابق اتر پردیش کے ضلع دیوریا میں درج فہرست ذات (شیڈیولڈ کاسٹ) سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ ایک لڑکی کو چوری کے شبہے میں ایک دکاندار نے درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اطلاعات کے مطابق دکاندار نے متاثرہ لڑکی کو اس کے بالوں سے پکڑا  اور اسے پورے گاؤں میں بھی گھمایا۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر میڈیا رپورٹ میں بیان کردہ حقائق درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔ چنانچہ کمیشن نے ضلع دیوریا کے ضلع مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

2 جون 2026 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گاؤں میں گھمانے کے بعد متاثرہ لڑکی کو گھسیٹتے ہوئے دکاندار کے گھر لے جایا گیا، جہاں اسے ایک درخت سے باندھ کر بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

 

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 8031


(रिलीज़ आईडी: 2269514) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil