وزارت آیوش
راشٹریہ آیوروید ودیاپیٹھ نے عالمی یوم ماحولیات 2026 کے موقع پر شجرکاری مہم اور پودوں کی تقسیم کا اہتمام کیا
प्रविष्टि तिथि:
05 JUN 2026 3:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی میں راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ(آر اے وی) نے عالمی یومِ ماحولیات 2026 کے موقع پر شجرکاری مہم اور پودوں کی تقسیم کے پروگرام کا انعقاد کیا اور اس طرح ادارے نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار طرزِ زندگی کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا۔ یہ پروگرام اس سال کے عالمی یومِ ماحولیات کے موضوع ‘‘قدرت سے متاثر، آب و ہوا کیلئے، ہمارے مستقبل کیلئے’’ کے مطابق منعقد کیا گیا۔
اس پروگرام میں راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ کی گورننگ باڈی کے چیئرمین ویدیا دیویندر تریگن نے شرکت کی۔ ڈاکٹر وندنا سروہا، راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ کی ڈائریکٹر؛ ڈاکٹر سشروت کنوجیا، نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن میں ایتھکس اینڈ رجسٹریشن بورڈ کے چیئرمین اور ڈاکٹر بی ایل مہرا، این سی آئی ایس ایم کے میڈیکل اسسمنٹ اینڈ ریٹنگ بورڈ کے سابق ممبر نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران فیکلٹی ممبران، افسران، عملے اور طلبہ نے ودیا پیٹھ کیمپس میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور ماحولیاتی تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری کے عزم کو دہرایا۔ اس اقدام کا مقصد ماحولیاتی آگاہی کو فروغ دینا اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے سرسبز رقبے میں اضافہ اور ماحولیاتی ذمہ داری کو مضبوط بنانا تھا۔اس موقع پر دواؤں والے پودوں کے تحفظ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا، جو آیورویدک صحت کے نظام اور بھارت کے روایتی علمی ورثے کی بنیاد ہیں۔
معززین نے آیوروید کے ماحولیاتی فلسفے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ انسان اور فطرت کے باہمی ربط پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے پنچ مہابھوت سدھانت اور لوک-پُرش سمیا کے تصورات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی توازن انسانی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آیوروید کے اصول پائیدار طرزِ زندگی، شعوری استعمال اور قدرتی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کی ترغیب دیتے ہیں، جو جدید ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے روایتی علمی نظام کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتے ہیں۔
پروگرام کی ایک خاص بات ودیا پیٹھ کے افسران اور عملے میں پودوں کی تقسیم تھی، جس کا مقصد شرکاء کو اس بات کی ترغیب دینا تھا کہ وہ اپنے ماحول میں درخت لگا کر اور ان کی دیکھ بھال کر کے ماحولیاتی تحفظ میں فعال کردار ادا کریں۔
شرکاء نے پائیدار طرزِ زندگی کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ اس تقریب نے ماحولیاتی تحفظ، پائیدار ترقی اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے فروغ میں آیوروید کی مسلسل اہمیت کو اجاگر کیا۔



***
ش ح۔ ک ا۔ م ذ
U.NO.8015
(रिलीज़ आईडी: 2269376)
आगंतुक पटल : 14