وزارت دفاع
عالمی یوم ماحولیات: رکشا منتری نے لکھنؤ چھاؤنی میں پودا لگاتے ہوئے سرسبز ، صاف ستھرے اور زیادہ لچکدار مستقبل کی اپیل کی
صحت مند ماحول، پائیدار ترقی ، قومی بہبود اور خوشحالی کی بنیاد ہے: آر ایم
प्रविष्टि तिथि:
05 JUN 2026 3:45PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے 05 جون، 2026 کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اتر پردیش کے لکھنؤ کینٹونمنٹ میں ایک پودا لگایا۔ اس خصوصی شجرکاری مہم کا مقصد ماحول کی حفاظت کو فروغ دینا، سبزہ زار بڑھانا اور عوام میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ ایک پوسٹ میں وزیر دفاع نے ماحول کو صحت مند رکھنے کو پائیدار ترقی، قومی فلاح و بہبود اور آئندہ نسلوں کی خوشحالی کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مل کر ایک سبز، صاف اور زیادہ مضبوط مستقبل کی تعمیر کے لیے اقدامات کریں۔
یہ پروگرام مرکزی کمانڈ کے پرنسپل ڈائریکٹوریٹ، ڈیفنس اسٹیٹس اور لکھنؤ کینٹونمنٹ بورڈ کی مشترکہ کوشش سے منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر اتر پردیش کے نائب وزیراعلیٰ شری بریجیش پاٹھک، پرنسپل ڈائریکٹر، ڈیفنس اسٹیٹس، مرکزی کمانڈ، جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف) (جی او سی-ان-سی)، مرکزی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل انندیا سین گپتا، اور مرکزی کمانڈ کے سینئر سول و فوجی عہدیداران بھی موجود تھے۔
***
ش ح ۔ ش ت۔ ر ب
U. No.8013
(रिलीज़ आईडी: 2269332)
आगंतुक पटल : 16