بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کولکاتا میں وزیر اعلیٰ سوبھیندو ادھیکاری سے ملاقات کی اور مغربی بنگال کے لیے 19,209 کروڑ روپے کی سمندری ترقیاتی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا


شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ پر مال برداری کی صلاحیت بڑھ کر 70.87 ملین میٹرک ٹن سالانہ ہو گئی ہے، جبکہ اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے ذریعے سامانوں کی نقل و حمل گزشتہ ایک دہائی میں تقریباً پانچ گنا بڑھ گئی ہے

مرکزی حکومت کے’میری ٹائم امرت کال وژن 2047‘ کے تحت مغربی بنگال کو مشرقی ہندوستان کا میری ٹائم، لاجسٹکس اور جہاز سازی کا مرکز بنانے کا منصوبہ

سن2031 تک مغربی بنگال کے بحری شعبے میں 62,500 روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا مرکز کاہدف: سربانندا سونووال

प्रविष्टि तिथि: 04 JUN 2026 6:58PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کولکاتا میں مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ سوبھیندو ادھیکاری سے ملاقات کی تاکہ مغربی بنگال کو مشرقی  ہندوستان کا سمندری ہب بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ اس مقصد کے لیے 2031 تک 19,209 کروڑ روپے کی مجوزہ سمندری سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ ان منصوبوں سے 62,500 سے زائد براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ ریاست کو مشرقی  ہندوستان کے ایک بڑے سمندری اور لاجسٹکس مرکز کے طور پر قائم کیا جائے گا۔

یہ سرمایہ کاری روڈمیپ سربانندا سونووال اور وزیر اعلیٰ سوبھیندو ادھیکاری کے درمیان ملاقات کے دوران زیرِ غور آیا، جہاں دونوں رہنماؤں نے ریاست میں بندرگاہوں، اندرون  آبی گزرگاہوں، جہاز سازی، لاجسٹکس اور بندرگاہوں سے منسلک صنعتوں کی مستقبل کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔

’میری ٹائم امرت کال وژن 2047‘ کے تحت مجوزہ سرمایہ کاری میں بالاگڑھ ملٹی ماڈل لاجسٹکس ہب کی ترقی، کولکاتا اور ہلدیا ڈاکس کی توسیع اور میکانائزیشن، اندرون آبی گزرگاہوں کو مضبوط بنانا، عالمی معیار کی شپ بلڈنگ اور شپ ریپئر سہولیات کی ترقی، کروز ٹورزم بنیادی ڈھانچے، دریائی کناروں کی بحالی اور بندرگاہوں سے منسلک صنعتی کلسٹرز کی ترقی شامل ہے۔

سربانند سونووال نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری پروگرام نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کرنے اور مغربی بنگال کو سمندری اور لاجسٹکس سرمایہ کاری کے لیے ایک ترجیحی مقام بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

سربانندا سونووال نے کہاکہ مغربی بنگال ہندوستان کے میری ٹائم مستقبل کا ایک مرکزی حصہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی متحرک قیادت میں، تقریباً 19,209 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ہم بنگال کے سمندری مراکز کولکاتا اور ہلدیا کو مشرقی ہندستان کے ایک ممتاز میری ٹائم گیٹ وے میں تبدیل کرنے کا ہدف رکھتے ہیں، جبکہ عمل کے ذریعے 62,500 سے زائد روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے جائیں گے۔ ڈبل انجن سرکار ماڈل ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنائے گی اور تجارت، صنعت اور سیاحت کے لیے بے مثال مواقع فراہم کرے گی۔

وزیر اعلیٰ سوبھیندو ادھیکاری نے سمندری بنیادی ڈھانچے ، آبی گزرگاہوں کی ترقی، ڈریجنگ، دریا کے کنارے کے منصوبوں اور رابطہ کاری کے اقدامات پر مرکز اور ریاست کے درمیان مسلسل تعاون کا خیرمقدم کیا اور ساتھ ہی ریاست میں معاشی سرگرمیوں اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے ترجیحی منصوبوں میں تعاون کی درخواست کی۔اس ملاقات نے اس وژن کو اجاگر کیا کہ مرکز مغربی بنگال کے اسٹریٹجک محلِ وقوع، دریاؤں کے وسیع نیٹ ورک اور صنعتی بنیاد کو بروئے کار لا کر ریاست کو سمندری سرمایہ کاری کی ایک اہم منزل اور ہندوستان کی ترقی کا ایک اہم محرک بنانا چاہتا ہے۔

سوبھیندو ادھیکاری نے کہاکہ’ہم نے کئی اہم سمندری اور رابطہ کاری منصوبوں پر مفصل بات چیت کی، جن میں ساگرمالا 2.0، دریا ہوگلی کے اوپر مجوزہ سرنگ، جیٹی بنیادی ڈھانچے کی ترقی، نیشنل واٹر وے-1 کی ڈریجنگ، ہوگلی کے کناروں کا تحفظ اور زمین و آبپاشی سے متعلق مسائل شامل ہیں۔ یہ اقدامات مغربی بنگال کےسمندری نظام کو مضبوط بنانے اور معاشی ترقی کو سہارا دینے کے لیے نہایت اہم ہیں۔ ہم وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومتِ ہند کے ساتھ مسلسل تعاون کے منتظر ہیں اور وفاقی وزیر سربانندا سونووال کی فعال حمایت سے ریاست کی ترقی چاہتے ہیں۔

اس  میٹنگ میں وزارتِ بندرگاہ، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت شانتا نو ٹھاکر کے علاوہ وزارت کے سکریٹری، مغربی بنگال حکومت کے چیف سکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

ریاست کی بڑھتی ہوئی بحری صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے سربانندا سونووال نے کہا کہ شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ پر کارگو کی ترسیل 2014 میں 46.29 ملین میٹرک ٹن سے بڑھ کر 26-2025میں 70.87 ملین میٹرک ٹن ہو گئی ہے، جبکہ اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے ذریعے کارگو کی نقل و حرکت  میں گزشتہ ایک دہائی میں تقریباً پانچ اضافہ درج کیاگیا ہے۔

وزیرموصوف نے کہا کہ مجوزہ سرمایہ کاری لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنائے گی، نقل و حمل کے اخراجات میں کمی لائے گی، برآمدات کو سہارا دے گی اور سمندری رابطے پر انحصار کرنے والی صنعتوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بندرگاہوں، آبی گزرگاہوں، لاجسٹکس پارکس اور سمندری مینوفیکچرنگ سہولیات کی مربوط ترقی مغربی بنگال اور وسیع مشرقی و شمال مشرقی خطے میں معاشی ترقی کو تیز کرنے میں مدد دے گی۔

****

ش ح۔م ع ن-م ر

U-8008


(रिलीज़ आईडी: 2269319) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil