وزارت دفاع
پیشگی پروگرام:آئی این ایس چلکا میں 01/26 بیچ کے تربیت یافتہ اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
प्रविष्टि तिथि:
05 JUN 2026 3:47PM by PIB Delhi
بارہ جون 2026 کو 01/26 بیچ کے تربیت یافتہ اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ(پی او پی) آئی این ایس چلکا میں منعقد ہوگی۔ یہ پریڈ 16 ہفتوں پر مشتمل سخت ابتدائی تربیت کی کامیاب تکمیل کی علامت ہے، جو ہندوستانی بحریہ کے اگنی ویروں کے آٹھویں بیچ اور انڈین کوسٹ گارڈ کے ناوکس نے حاصل کی ہے۔ یہ تقریب ان کی نظم و ضبط، مضبوطی اور پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والے سمندری محافظوں میں تبدیلی کے ایک اہم مرحلے کی نمائندگی کرتی ہے، جو قوم کی خدمت کے سفر کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔
وائس ایڈمرل سنجے واتساین، فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، ویسٹرن نیول کمانڈ اس پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے اور وہ اس پریڈ کا جائزہ بھی لیں گے۔ اس موقع پر پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں کے فخر کرنے والے ان کے اہلِ خانہ، ممتاز سابق فوجی افسران، نمایاں کھلاڑی اور دیگر معزز مہمان بھی شریک ہوں گے۔
پی او پی ہندوستانی بحریہ کی اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ تربیت ایک پیشہ ور جنگی فورس کی بنیاد ہے۔
آئی این ایس چِلکا نوجوان تقریوں کو منظم تعلیمی، جسمانی اور بیرونی تربیت کے ذریعے نظم و ضبط، اعتماد اور پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والے سمندری جنگجوؤں میں ڈھالنے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے، جس کی بنیاد فرض، عزت اور جرأت کی بنیادی اقدار مبنی ہے۔
پاسنگ آؤٹ تقریب کے حصے کے طور پر مہمانِ خصوصی اختتامی تقریب کی صدارت بھی کریں گے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تربیت یافتہ افراد، چمپئن ڈویژن اور بہترین انسٹرکٹر کو انعامات اور ٹرافیوں سے نوازیں گے۔ اس موقع پر تربیت یافتہ جوانوں کی دو لسانی میگزین ‘انکر’ کا بھی اجراء کیا جائے گا۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد تربیت یافتہ جوان ہندوستانی بحریہ اورہندوستانی کوسٹ گارڈ کے مختلف بحری اداروں اور فرنٹ لائن جنگی جہازوں پر خصوصی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے روانہ ہوں گے۔
یہ تقریب ہندوستانی بحریہ کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔
9N7K.jpeg)
H3VG.jpeg)
2MXN.jpeg)
GAXG.jpeg)
***
ش ح۔م ع ن-م ر
U-8014
(रिलीज़ आईडी: 2269317)
आगंतुक पटल : 17