وزارت دفاع
یوم جمہوریہ پریڈ 2026کے بہترین مارچنگ دستوں اور بہترین جھانکیوں کے نتائج کا اعلان
प्रविष्टि तिथि:
28 JAN 2026 10:14PM by PIB Delhi
یوم جمہوریہ کی پریڈ 2026 کے لیے تینوں افواج اور مرکزی مسلح پولیس دستوں اوردیگر معاون دستوں کے بہترین مارچنگ دستوں اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور وزارتوں اورمحکموں کی بہترین جھانکیوں کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ دستوں اور جھانکیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دیے گئے ججوں کے تین پینل نے درج ذیل کا انتخاب کیا ہے:
- تینوں افواج میں سے بہترین مارچنگ دستہ-ہندوستانی بحریہ
- سی اے پی ایف/دیگر معاون دستوں میں سے بہترین مارچنگ دستہ-دہلی پولیس
- ٹاپ تھری ٹیبلو (ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے):
- مہاراشٹر (گنیشوتسو: آتم نربھرتا کی علامت)
- جموں و کشمیر (جموں و کشمیر کی دستکاری اور لوک رقص)
- کیرالہ (واٹر میٹرو اور 100فیصد ڈیجیٹل خواندگی: آتم نربھر بھارت کے لیے آتم نربھر کیرالہ)
- مرکزی وزارتوں اورمحکموں کی بہترین جھانکی-وزارت ثقافت (وندے ماترم-ایک قوم کی روح کا شور)
- خصوصی انعام:
- سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (وندے ماترم-150 سال کی یاد میں)
- 'وندے ماترم: ہندوستان کی ابدی گونج' ڈانس گروپ
شہریوں کے لیے اپنی پسندیدہ جھانکی اور مارچنگ دستوں کو ووٹ دینے کے لیے مائی جی او وی پورٹل پر طلب کیے گئے آن لائن پول پر مبنی 'پاپولر چوائس' زمرے کے نتائج مندرجہ ذیل ہیں:
- تینوں افواج میں سے بہترین مارچنگ دستہ-آسام رجمنٹ
- سی اے پی ایف/دیگر معاون دستوں میں سے بہترین مارچنگ دستہ-سی آر پی ایف
- ٹاپ تین جھانکیاں (ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقے)
- گجرات (سودیشی کا منتر-خود انحصاری-آزادی: وندے ماترم)
- اتر پردیش (بندیل کھنڈ کی ثقافت)
- راجستھان (گولڈن ٹچ آف دی ڈیزرٹ: بیکانیر گولڈ آرٹ (استا آرٹ)
- مرکزی وزارتوں اورمحکموں کی بہترین جھانکی ۔ اسکول کی تعلیم اور خواندگی (قومی تعلیمی پالیسی 2020: وکست بھارت کی راہ پر ہندوستانی اسکول کی تعلیم کو پیش کرنے کی جھلک)
ش ح۔ م م ع۔ م ر
URDU NO-7973
(रिलीज़ आईडी: 2268918)
आगंतुक पटल : 17