سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اگلی نسل کی نینو میڈیسن کینسر کے بنیادی عوامل کو غیر فعال کر سکتی ہے

प्रविष्टि तिथि: 03 JUN 2026 5:50PM by PIB Delhi

پنے کے سائنسدانوں نے جین سائلنسنگ کی ایک ایسی حکمتِ عملی تیار کی ہے جو بریسٹ کینسر میں ٹیومر کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کر سکتی ہے، جس سے اگلی نسل کی پریسیژن نینو میڈیسن کے طور پر اس کی صلاحیت واضح ہوتی ہے۔

کینسر نینو میڈیسن میں پیش رفت تیزی سے ایسی درست حکمتِ عملیوں کی طرف بڑھ رہی ہے جو بیماری پیدا کرنے والے جینز کو براہِ راست غیر فعال کرتی ہیں اور ساتھ ہی جسم پر مجموعی زہریلے اثرات کو کم کرتی ہیں۔

سائنس و ٹیکنالوجی  کے محکمے (ڈی ایس ٹی)کے تحت ایک خودمختار ادارہ، پنے کا اگرکر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے آر آئی )کے سائنسدانوں نے بریسٹ کینسر میں ٹارگٹڈ جین تھیریپی کےلئے ایک جدید بایوڈیگریڈیبل نانو کیریئر پلیٹ فارم پیش کیا ہے۔

حال ہی میں ایڈوانسڈ ہیلتھ کیئر مٹیریئل میں شائع ہونے والی تحقیق نے بریسٹ کینسر میں اہم بقا پاتھ ویز کو نشانہ بنانے کے لئے جین سائلنسنگ کے حوالے سے نئی بصیرت فراہم کی ہے۔ اس سے ٹیومر کو مؤثر طریقے سے ہدف بنا کر کنٹرول کرنے اور زیادہ مؤثر و محفوظ نینو میڈیسن پر مبنی علاج تیار کرنے کے لیے ایک امید افزا حکمتِ عملی سامنے آتی ہے۔

یہ نظام بایوڈیگریڈیبل میسوپورس سلیکا نینوپارٹیکلز پر مبنی ہے، جو اپنی زیادہ مقدار میں دوا جذب کرنے کی صلاحیت اور قابلِ تطبیق سطحی کیمسٹری کے لیے جانے جاتے ہیں۔ یہ نینوپارٹیکلز چھوٹے اقداماتی آر این اے (ایس آئی آر این اے) مالیکیولز کی مؤثر ترسیل کو ممکن بناتے ہیں۔

نینو کیریئر کو پروٹامین بایوپولیمر اور ایم یو سی آئی مخصوص اپٹا مر کے ساتھ فعال بنایا گیا ہے، جس کے ذریعے محققین نے بریسٹ کینسر خلیات میں ایم یو سی آئی ریسیپٹرز کی زائد مقدارسے فائدہ اٹھاتے ہوئے درست ٹیومر ٹارگٹنگ حاصل کی۔یہ ٹارگٹنگ حکمتِ عملی روایتی علاج کی ایک بڑی حد، یعنی غیر ہدفی اثرات کو کم کرتے ہوئے خلیاتی جذب کو نمایاں طور پر بڑھا دیتی ہے۔

1.jpg

ایم یو سی آئی-ہدفی سلِکا نینو کیریئر (ایم پی پی ایم) خصوصی طور پر تیار کردہ، حیاتی طور پر قابلِ تحلیل اور میسوپورس سلِکا نینو ہائبرڈ، بریسٹ کینسر میں زیادہ مقدار میں پائے جانے والے ایم یو سی آئی ریسیپٹر کو نشانہ بناتے ہیں

یہ مطالعہ، جسے نیلا درِ ہلدر، راجکمار سامنتا، سروجیت پاترا، دیویانی سینگر، سچن جادھو اور ویرندر گج بھیے کی ٹیم نے انجام دیا،اس کا ایک اہم پہلو دوہرا جین سائلنسنگ طریقۂ کار ہے۔

اس نینو کیریئر کے ذریعے بیک وقت دو اہم اینٹی اپوپٹوٹک جینزایم سی ایل-1اور سرویوِن کے خلاف ایس آئی آر این اے پہنچایا جاتا ہے۔ یہ دونوں جینز ٹیومر کی بقا اور علاج کے خلاف مزاحمت میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔

ٹیومر کے مائیکرو انوائرنمنٹ میں داخل ہونے کے بعد، گلوٹا تھائیون-ریسپانسیو ڈیزائن علاجی مواد کے کنٹرول شدہ اخراج کو فعال کرتا ہے، جس سے خلیوں کے اندر مؤثر ترسیل اور سرگرمی یقینی بنتی ہے۔

ایم سی ایف-7 بریسٹ کینسر ماڈل میں حیاتیاتی جانچ نے مضبوط جین ناک ڈاؤن ظاہر کیا، جس کے نتیجے میں اپوپٹوسس (خلیاتی موت) میں اضافہ اور ٹیومر کی نشوونما میں واضح کمی دیکھی گئی۔اہم بات یہ ہے کہ شدید مشترکہ مدافعتی کمی (ایس سی آئی ڈی) مائس پر کیے گئے ان ویوو مطالعوں سے معلوم ہوا کہ نینو کیریئر ٹیومر کے مقامات پر مؤثر طریقے سے جمع ہوتا ہے اور نظامی زہریلے اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کی تصدیق بہتر ہسٹوپیتھولوجیکل نتائج سے ہوتی ہے۔یہ نتائج اس بڑھتے ہوئے سائنسی شواہد کے مطابق ہیں کہ اپٹا مر-گائیڈڈ نینو کیریئرز ٹیومر کی مخصوصیت اور علاجی مؤثریت دونوں کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتے ہیں۔

مجموعی طور پر، یہ کام ہدف شدہ ترسیل، محرکات کے تئیں حساس اخراج  اور امتزاجی جین سائلنسنگ کے ایک طاقتور ملاپ کو اجاگر کرتا ہے۔ ان خصوصیات کو ایک ہی بائیوڈیگریڈیبل  پلیٹ فارم میں ضم کر کے، یہ مطالعہ اگلی نسل کی آر این اے آئی پر مبنی کینسر تھیریپی کے لیے ایک مضبوط فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ اس قسم کے نقطہ نظر پرسیژن آنکولوجی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور روایتی کیموتھراپی کے مقابلے میں زیادہ موثر اور محفوظ متبادل پیش کر سکتے ہیں۔

یہ تحقیق بھارت کے شہر پنے میں واقع اگرکر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  کے نینو بائیوسائنس گروپ کے سائنسدانوں کے ذریعہ کی گئی تھی۔

اس ریسرچ پیپر (اشاعت) کا لنک درج ذیل ہے:

https://advanced.onlinelibrary.wiley.com/doi/abs/10.1002/adhm.202505296?af=R

***

ش ح۔ ک ا۔ ع ا

U.NO.7939


(रिलीज़ आईडी: 2268556) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी