شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
ضلع گھریلو پیداوار (ڈی ڈی پی) کے تخمینوں کی تیاری کے لیے یکساں رہنما اصولوں کا اجرا، جس کا بنیادی سال23- 2022 مقرر کیا گیا ہے
प्रविष्टि तिथि:
03 JUN 2026 4:00PM by PIB Delhi
قومی شماریاتی دفتر (این ایس او)، وزارتِ شماریات و پروگرام عمل درآمد (ایم او ایس پی آئی)، حکومتِ ہند نے 07اپریل2026 کو اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ضلعی داخلی پیداوار کے تخمینے کے لیے رہنما اصولوں کا مسودہ، جس کا بنیادی سال23- 2022 ہے، جاری کیا ہے۔ یہ مسودہ مختلف فریقین سے مشاورت اور آراء کے حصول کے لیے پیش کیا گیا ہے، جن میں ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے، تعلیمی ادارے، محققین اور ذیلی ریاستی سطح کی شماریاتی معلومات کے دیگر صارفین شامل ہیں۔
مختلف فریقین سے موصول ہونے والے تبصروں اور تجاویز کے تفصیلی جائزے کے بعد، ضلعی داخلی پیداوار (ڈی ڈی پی) کے تخمینوں کی تیاری سے متعلق حتمی “رہنما اصول” جاری کیے جا رہے ہیں اور انہیں وزارتِ شماریات و پروگرام عمل درآمد (ایم او ایس پی آئی) کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔
یہ رہنما اصول ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ضلعی داخلی پیداوار کے تخمینوں کی تیاری کے لیے ایک جامع اور یکساں فریم ورک فراہم کرتے ہیں، جس کا مقصد نظرثانی شدہ بنیادی سال کے تحت ضلعی سطح کے معاشی تخمینوں میں تسلسل، تقابلی معیار اور طریقۂ کار کی یکسانیت کو یقینی بنانا ہے۔ اس دستاویز میں مجموعی ضلعی داخلی پیداوار(جی ڈی ڈی پی) ، خالص ضلعی داخلی پیداوار (این ڈی ڈی پی) اور ضلعی سطح پر فی کس آمدنی کے تصورات، دائرہ کار، ڈیٹا کے ذرائع، تخمینے کے طریقۂ کار اور اس کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔
ان رہنما اصولوں میں بنیادی طور پر اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جہاں بھی ممکن ہو، ضلعی سطح کے اعداد و شمار کی دستیابی کی بنیاد پر نیچے سے اوپر طریقۂ کار کے ذریعے ڈی ڈی پی کے تخمینے تیار کیے جائیں۔ جن شعبوں میں ضلعی سطح کی معلومات مناسب طور پر دستیاب نہ ہوں، وہاں موزوں اوپر سے نیچے طریقۂ کار اور مناسب تقسیمی اشاریوں کی سفارش کی گئی ہے تاکہ ضلعی سطح کے تخمینے یکساں اور مربوط انداز میں حاصل کیے جا سکیں۔
اس وقت 26 ریاستیں/مرکزی زیر انتظام علاقے ضلعی داخلی پیداوار (ڈی ڈی پی) کے تخمینے تیار کر رہے ہیں۔ وزارتِ شماریات و پروگرام عمل درآمد (ایم او ایس پی آئی) تمام ریاستوں/مرکزی زیر انتظام علاقوں کو ایک یکساں اور تقابلی طریقۂ کار کے تحت ڈی ڈی پی تخمینوں کی تیاری کے عمل میں شامل کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ یہ حتمی رہنما خطوط ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان تخمینے کے طریقۂ کار میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور ضلعی سطح کے معاشی اعداد و شمار کی تیاری کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔
معتبر اور باہم تقابل کے قابل ڈی ڈی پی تخمینوں کی دستیابی سے ضلعی سطح پر لا مرکرزیت پرمبنی منصوبہ بندی، شواہد پر مبنی پالیسی سازی، علاقائی ترقی کے تجزیے اور باخبر فیصلہ سازی کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔ یہ رہنما خطوط ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنے ڈیٹا نظام کو بہتر بنانے اور مضبوط ضلعی سطح کے تخمینوں کی تیاری کے لیے شماریاتی صلاحیت کو مستحکم کرنے میں بھی مدد فراہم کریں گے۔
حتمی رہنما خطوط اب وزارتِ شماریات و پروگرام عمل درآمد (ایم او ایس پی آئی) کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
پی ڈی ایف کے لئے یہاں کلک کریں۔
******
(ش ح ۔ ا ک۔م ا(
UR.No-7934
(रिलीज़ आईडी: 2268522)
आगंतुक पटल : 8