بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے میکوری ایئر فنانس کے حصول کی منظوری دی ہے، جو دبئی ایرو اسپیس انٹرپرائز(ڈی اے ای) لمیٹڈ کی جانب سےاس کی ذیلی کمپنی، ڈی اے ای ایریکم ڈیزگنیٹڈ ایکٹیویٹی کمپنی کے تحت کیا جائے گا
प्रविष्टि तिथि:
03 JUN 2026 12:56PM by PIB Delhi
بھارت کی مسابقتی کمیشن(سی سی آئی) نے میکوری ایئر فنانس لمیٹڈ کے حصول کی منظوری دے دی ہے، جو دبئی ایرو اسپیس انٹرپرائز (ڈے اے ای) لمیٹڈ کی جانب سے ڈی اے ای ایریکم ڈیزگنیٹڈ ایکٹیویٹی کمپنی کے ذریعے کیا جائے گا۔
یہ مجوزہ معاہدہ میکوری ایئر فنانس لمیٹڈ کے موجودہ شیئر ہولڈرز سے دبئی ایرو اسپیس انٹرپرائز (ڈے اے ای) لمیٹڈ (ڈی اے ای ایریکم ڈیزگنیٹڈ ایکٹیویٹی کمپنی کے ذریعے) کے ذریعے اس کے حصول سے متعلق ہے۔
دبئی ایرو اسپیس انٹرپرائز(ڈے اے ای) لمیٹڈ (حاصل کرنے والی کمپنی 1) ایک عالمی سطح پر ایکٹیو ہوائی جہاز لیزنگ کمپنی ہے جس کا صدر دفتر دبئی میں ہے اور یہ 80 سے زائد ممالک میں اپنے صارفین کو خدمات فراہم کرتی ہے۔ ڈی اے ای ایریکم ڈیزگنیٹڈ ایکٹیویٹی کمپنی، حاصل کرنے والی کمپنی 1 کی ایک ذیلی ہولڈنگ کمپنی ہے۔
میکوری ایئر فنانس لمیٹڈ، بھی ایک عالمی سطح پر ایکٹیو ہوائی جہاز لیزنگ کمپنی ہے جس کا صدر دفتر ڈبلن میں ہے اور یہ 45 سے زائد ممالک میں اپنے صارفین کو خدمات فراہم کرتی ہے۔
کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔
*****
(ش ح ۔ع ح۔ع ن)
U. No.7905
(रिलीज़ आईडी: 2268282)
आगंतुक पटल : 13