PIB Backgrounder
پی ایم سواندھی: خوانچہ فروشوں کے لیے مالی شمولیت کو فروغ دینا
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
प्रविष्टि तिथि:
30 MAY 2026 9:00PM by PIB Delhi
1. پی ایم سواندھی کیا ہے؟
پی ایم سواندھی ایک مرکزی شعبے کی اسکیم ہے جو خوانچہ فروشوں کو سستی کاروباری سرمایہ کاری، مالی شمولیت اور سماجی تحفظ کے اقدامات کے ذریعے معاونت فراہم کرتی ہے۔
2. اسے کیوں شروع کیا گیا؟
پی ایم سواندھی کا آغاز کووڈ-19 وبا کے دوران کیا گیا تھا تاکہ ان خوانچہ فروشوں کو سستے کاروباری سرمایہ قرضے فراہم کیے جا سکیں جن کے کاروبار بری طرح متاثر ہوئے تھے۔ یہ خوانچہ فروشوں کے لیے پہلی مخصوص مائیکرو۔کریڈٹ اسکیم ہے، جو غیر رسمی افرادی قوت کا ایک بڑا حصہ ہیں اور جن کی رسمی قرضوں تک رسائی اکثر محدود رہتی ہے۔ اس کا مقصد ان کے مالی شمولیت کو فروغ دینا اور ان کے کاروبار کی ترقی میں مدد فراہم کرنا ہے۔
3. پی ایم سواندھی کا آغاز کب کیا گیا اور اسے کون سی وزارتیں نافذ کرتی ہیں؟
یہ اسکیم جون 2020 میں شروع کی گئی تھی۔ اسے رہائش و شہری امور کی وزارت اور محکمہ مالیاتی خدمات کی مشترکہ ذمہ داری کے تحت نافذ کیا جاتا ہے۔
4. پی ایم سواندھی کے تحت قرض فراہم کرنے کی توسیع شدہ مدت کیا ہے؟
اسکیم کی نمایاں کامیابیوں اور واضح اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے پی ایم سواندھی اسکیم کی تنظیمِ نو اور توسیع کی منظوری دی ہے۔ اس کے تحت قرض فراہم کرنے کی مدت مارچ 2030 تک بڑھا دی گئی ہے۔
5. خوانچہ فروش /ہاکرکون ہے؟
وہ شخص جو سڑک، فٹ پاتھ، گزرگاہ یا دیگر عوامی مقامات پر عارضی ڈھانچے سے یا ایک جگہ سے دوسری جگہ گھوم کر روزمرہ استعمال کی اشیا، سامان، غذائی اشیا یا دیگر مصنوعات فروخت کرتا ہو یا عوام کو خدمات فراہم کرتا ہو۔ان کی فروخت کردہ اشیا میں سبزیاں، پھل، تیار شدہ اسٹریٹ فوڈ وغیرہ شامل ہیں، جبکہ فراہم کردہ خدمات میں حجامت، جوتوں کی مرمت، دھلائی کی خدمات وغیرہ شامل ہیں۔
6. پی ایم سواندھی کے تحت کون سی مالی معاونت اور فوائد فراہم کی جاتی ہیں؟
خوانچہ فروشوں اور ہاکر کو مرحلہ وار قرض کی صورت میں 15,000 روپے، 25,000 روپے اور 50,000 روپے تک کے بغیر ضمانت کاروباری سرمایہ قرضے فراہم کیے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ اسکیم کے تحت سودی امداد، قرض ضمانتی معاونت، اہل فروخت کنندگان کے لیے 30,000 روپے تک کا یو پی آئی سے منسلک روپے کریڈٹ کارڈبھی فراہم کیا جاتا ہے۔
7. کیا قرض کی بروقت یا جلد ادائیگی پر کوئی ترغیب دی جاتی ہے؟
جی ہاں۔ پی ایم سواندھی اسکیم بروقت اور جلد قرض کی ادائیگی کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔اس کے تحت مستفیدین کو سالانہ 7 فیصد سودی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ جو خوانچہ فروش اپنا قرض وقت پر ادا کرتے ہیں وہ اگلے مرحلے میں زیادہ رقم کے قرض کے لیے اہل ہو جاتے ہیں۔
8. قرض کی منظوری میں کتنا وقت لگتا ہے؟
پی ایم سواندھی اسکیم قرض درخواست اور منظوری کے عمل کو آسان اور مؤثر بنانے کے لیے مکمل ڈیجیٹل پلیٹ فارم استعمال کرتی ہے۔اوسطاً قرض کی جانچ اور منظوری میں تقریباً 23 دن لگتے ہیں، بشرطیکہ تصدیقی عمل اور تمام ضروری کارروائیاں مکمل ہو چکی ہوں۔
9. سفارشی خط (ایل او آر)یا فروخت کی سند رکھنے والے(سی اووی) خوانچہ فروش قرض کے لیے درخواست کیسے دے سکتے ہیں؟
درست سفارشی خط یا فروخت کی سند رکھنے والے خوانچہ فروش اسکیم کے پورٹل، موبائل ایپ یا شہری بلدیاتی اداروں کی مدد سے پی ایم سواندھی قرض کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
10. پی ایم سواندھی کے تحت کتنے خوانچہ فروش مستفید ہوئے ہیں؟
پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت اب تک 75.5 لاکھ سے زائد خوانچہ فروشوں نے 112 لاکھ سے زیادہ قرضے حاصل کیے ہیں۔
11. اس اسکیم کے تحت مجموعی طور پر کتنی مالی معاونت فراہم کی گئی ہے؟
ملک بھر کے خوانچہ فروشوں کو 17,800 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ مستفیدین نے سودی سبسڈی اور ڈیجیٹل نقد واپسی ترغیبات کی صورت میں تقریباً 800 کروڑ روپے بھی حاصل کیے ہیں۔
12. پی ایم سواندھی خوانچہ فروشوں کے درمیان ڈیجیٹل اور مالی شمولیت کو کیسے فروغ دیتی ہے؟
یہ اسکیم 1,600 روپے تک کی نقد واپسی ترغیبات اور مالی خواندگی معاونت کے ذریعے ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دیتی ہے۔ 55 لاکھ سے زائد فروخت کنندگان نے تقریباً 8.96 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے 841 کروڑ سے زیادہ ڈیجیٹل لین دین مکمل کیے ہیں۔
13. سواندھی سے سمردھی کیا ہے اور یہ مستفیدین کی کس طرح مدد کرتی ہے؟
سواندھی سے سمردھی ایک ایسا اقدام ہے جو مستفید خاندانوں کی تفصیلات مرتب کرتا ہے اور انہیں مرکزی حکومت کی منتخب 8 فلاحی اسکیموں سے جوڑتا ہے۔اس اقدام کے تحت 50 لاکھ سے زائد خاندانوں کی تفصیلات مرتب کی جا چکی ہیں۔ 1.52 کروڑ سے زیادہ فلاحی فوائد کی منظوری دی جا چکی ہے۔
14. پی ایم سواندھی کے تحت کون سی تربیت اور صلاحیت سازی کی معاونت فراہم کی جاتی ہے؟
اس اسکیم کے تحت مالی خواندگی، ڈیجیٹل خواندگی اور غذائی تحفظ کے اصولوں سے متعلق تربیت فراہم کی جاتی ہے، جو خوراک کے تحفظ و معیار کے ادارے کے تعاون سے کی جاتی ہے۔اب تک تقریباً 6 لاکھ خوانچہ فروشوں کو غذائی تحفظ اور صفائی کے معیارات سے متعلق تربیت دی جا چکی ہے۔
15. پی ایم سواندھی نے روزگار اور مالی خودمختاری پر کیا اثر ڈالا ہے؟
2023 اور 2025 میں کیے گئے آزادانہ مطالعات سے معلوم ہوا کہ مستفیدین کے کاروبار میں استحکام آیا، آمدنی میں اضافہ ہوا اور مالی شمولیت مزید مضبوط ہوئی۔ تقریباً 95 فیصد مستفیدین نے پہلی مرتبہ رسمی ادارہ جاتی قرض حاصل کیا۔ تقریباً 30 فیصد مستفیدین نے پی ایم سواندھی قرض کے علاوہ اضافی قرض کی سہولتیں بھی حاصل کیں۔ مستفیدین کی آمدنی میں اوسطاً تقریباً 20 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
16. پی ایم سواندھی نے سماجی شمولیت اور شہری روزگار کو کس طرح مضبوط بنایا ہے؟
تقریباً 46 فیصد مستفیدین خواتین ہیں جبکہ تقریباً 70 فیصد مستفیدین پسماندہ طبقات سے تعلق رکھتے ہیں۔اس اسکیم نے خردہ کاروباروں کو فروغ دیا، مقامی سپلائی چین کو مضبوط بنایا، اور خوانچہ فروشوں کے شہری بلدیاتی اداروں کے ساتھ انضمام کو مزید مستحکم کیا ہے۔
رہائش و شہری امور کی وزارت
پی ڈی ایف دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں
***
ش ح ۔ع ح۔ع ن
U. No.7897
(रिलीज़ आईडी: 2268243)
आगंतुक पटल : 17