سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار‘‘فرام ایسپائریشن ٹو اچیومنٹ’’کے عنوان سے کتابچہ کا اجراء کریں گے، جس میں ایس سی، بی سی کاروباریوں اور اختراع کاروں کی کامیابی کی کہانیاں بیاں کی گئی ہیں
بااختیاری اور جدت طرازی کی کامیابی کی کہانیاں: مرکزی وزیر وینچر کیپیٹل فنڈ اور اے ایس آئی آئی ایم اقدامات کے اثرات کو اجاگر کرنے والے کتابچہ کی رونمائی کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 JUN 2026 5:11PM by PIB Delhi
سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت(ایم او ایس جے ای) نے “امنگ سے کامیابی تک: کاروباری افراد اور اختراع کاروں کی کامیابی کی کہانیاں” کے عنوان سے کتابچہ کے اجرا کا شیڈول مقرر کیا ہے۔ یہ کتابچہ شیڈول کاسٹس، پسماندہ طبقات اور امبیڈکر سماجی اختراع و انکیوبیشن مشن کے تحت آنے والے کاروباری افراد اور اختراع کاروں کی کامیابیوں اور تبدیلی لانے والے اثرات کو اجاگر کرنے والی کامیابی کی کہانیوں کا مجموعہ ہے۔ یہ تقریب 03 جون 2026 کو نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔
اس کتابچہ میں اُن کاروباری افراد اور اختراع کاروں کی حوصلہ افزا کہانیوں کو پیش کیاگیا ہے، جنہیں شیڈول کاسٹس کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈ، پسماندہ طبقات کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈ اور امبیڈکر سماجی اختراع و انکیوبیشن مشن کے تحت معاونت حاصل ہوئی ہے۔یہ کتابچہ اُن مستفیدین کے تبدیلی لانے والے سفر کو اجاگر کرتا ہے جنہوں نے مالی امداد، انکیوبیشن سپورٹ اور ادارہ جاتی رہنمائی سے فائدہ اٹھا کر کامیاب کاروبار قائم کیے، روزگار کے مواقع پیدا کیے اور معاشی ترقی میں تعاون کیا ہے۔
اس میں وزارت کی اُن کوششوں کو اجاگر کیاگیا ہے جو شیڈول کاسٹس، بیک ورڈ کلاسز اور نوجوان اختراع کاروں میں کاروبار، جدت اور معاشی بااختیاری کو فروغ دینے کے لیے کی جا رہی ہیں۔یہ کہانیاں اس بات کو واضح کرتی ہیں کہ کس طرح سرمائے تک رسائی، رہنمائی (مینٹرشپ) اور انکیوبیشن سپورٹ امنگ کو پائیدار کاروبار میں تبدیل کر سکتی ہے اور معاشی و سماجی سطح پر بامعنی اثرات پیدا کر سکتی ہے۔
سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے معزز وزیر کے ہاتھوں باضابطہ طور پر اس کا اجرا کیا جائے گا۔ اس موقع پر ریاستی وزراء، سماجی انصاف و بااختیارکاری کی وزارت کے سکریٹری، وزارت کے سینئر افسران اور آئی ایف سی آئی وینچر کیپیٹل فنڈز لمیٹڈ کے نمائندگان بھی موجود ہوں گے۔یہ تقریب کاروبار پر مبنی تفویض اختیارات کے کامیاب ماڈلز کو پیش کرنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گی اور ملک بھر میں خواہشمند کاروباری افراد کو ترغیب دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔
***
ش ح۔ ک ا۔ خ م
U.NO.7870
(ریلیز آئی ڈی: 2268080)
وزیٹر کاؤنٹر : 11