سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے مغربی بنگال اور آندھرا پردیش میں 12,260 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ پروجیکٹوں کے معیار اور دیکھ بھال کا جائزہ لیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 JUN 2026 7:30PM by PIB Delhi
سڑک نقل و حمل و شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب جناب نتن گڈکری نے آج نئی دہلی میں منعقدہ ایک اجلاس میں میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر آندھرا پردیش میں 8,512 کلومیٹر اور مغربی بنگال میں 3,748 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ منصوبوں کے معیار اور دیکھ بھال کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اس جائزہ میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت جناب ہرش ملہوترا کے ساتھ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت ، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا ، نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے سینئر حکام اور پروجیکٹوں کے ٹھیکیداروں نے شرکت کی۔
جائزے کے دوران جناب گڈکری نے زمینی سطح پر عملدرآمد میں تیزی لانے، معیار کی نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے اور اثاثوں کی عمر میں اضافہ، سفر کے معیار میں بہتری اور بلا رکاوٹ رابطے کو یقینی بنانے کے لیے جدید تعمیراتی طریقوں کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے رابطے، معاشی ترقی اور مسافروں کی سہولت کو فروغ دینے والے پائیدار اور مؤثر شاہراہوں کی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال پر بھی زور دیا۔
وزیر موصوف نے حکام کو ہدایت دی کہ مانسون کی تیاری کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں، جن میں پانی کی مؤثر نکاسی کا انتظام، ڈھلوانوں کے تحفظ کے کام اور رکاوٹوں کو کم سے کم کرنے اور مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے فوری ردعمل کے نظام شامل ہوں۔
میٹنگ میں شاہراہوں کے معیار اور دیکھ بھال سے متعلق اہم پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جن میں آر ای (ریٹیننگ ارتھ) دیواریں، حفاظتی آڈٹ، سڑک کے اشارے، شجرکاری اور لینڈ اسکیپنگ، پری کاسٹ تعمیرات، بلیک اسپاٹ کی اصلاح، ایکسپینشن جوائنٹس، منصوبوں کے مناسب آغاز اور اختتامی نقاط اور مواد کی تعمیل شامل تھے۔
جناب گڈکری نے تمام متعلقہ فریقین کو ہدایت دی کہ اصلاحی اقدامات کا بروقت نفاذ یقینی بنایا جائے اور مقررہ معیار کے اصولوں کی پابندی کی جائے۔


**********
) ش ح – م ع ن- ش ہ ب )
U.No. 7843
(ریلیز آئی ڈی: 2267872)
وزیٹر کاؤنٹر : 3