وزارت دفاع
میجر جنرل راہیل تھامس نے ملٹری نرسنگ سروس کی اے ڈی جی کا عہدہ سنبھال لیا
प्रविष्टि तिथि:
01 JUN 2026 5:26PM by PIB Delhi
میجر جنرل راہیل تھامس نے یکم جون 2026 کو ملٹری نرسنگ سروس کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(اے ڈی جی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ وہ میجر جنرل لساما پی وی کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھال رہی ہیں، جو قوم کے لیے چار دہائیوں پر محیط شاندار خدمات انجام دینے کے بعد 31 مئی 2026 کو سبکدوش (ریٹائر) ہو گئی ہیں۔ مسلح افواج کے طبی ادارے ’آرمڈ فورسز میڈیکل کالج(اے ایف ایم سی)‘، پونے کے معتبر کالج آف نرسنگ کی سابق طالبہ، میجر جنرل تھامس نے یکم جولائی 1988 کو ملٹری نرسنگ سروس میں کمیشن حاصل کیا تھا۔
JO6K.jpg)
تقریباً چار دہائیوں پر محیط شاندار کریئر کی حامل، اس جنرل آفیسر نے آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کے معروف فوجی اسپتالوں بشمول ناردرن (شمالی) اور ایسٹرن (مشرقی) کمانڈز کے تحت سرحدی اسپتالوں میں متعدد طبی (کلینیکل) اور انتظامی عہدوں پر فرائض انجام دیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م م۔ع ن)
U. No. 7846
(रिलीज़ आईडी: 2267863)
आगंतुक पटल : 7