وزارت خزانہ
اپریل 2026 کے لیے حکومت ہند کے کھاتوں (اکاؤنٹس) کا ماہانہ جائزہ (مالیاتی سال 2026-27)
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 JUN 2026 8:25PM by PIB Delhi
اپریل 2026 کے لیے حکومت ہند کے ماہانہ کھاتوں (اکاؤنٹس) کو یکجا کر کے ان کی رپورٹیں شائع کر دی گئی ہیں۔ اہم نکات درج ذیل ہیں:
حکومت ہند کو اپریل 2026 کے دوران 2,12,679 کروڑ روپے کی کل وصولیاں حاصل ہوئیں (جو کہ مالیاتی سال 27-2026 کے متعلقہ بجٹ تخمینے کا 5.8 فیصد ہے)۔ اس میں 1,78,492 کروڑ روپے ٹیکس ریونیو (مرکز کا خالص حصہ)، 24,293 کروڑ روپے نان ٹیکس ریونیو (غیر ٹیکس آمدنی) اور قرضوں کی وصولی کی مد میں 9,894 کروڑ روپے کی نان ڈیٹ کیپیٹل ریسپٹس (غیر قریبی سرمایہ جاتی وصولیاں) شامل ہیں۔ اس مدت کے دوران حکومتِ ہند کی جانب سے صوبائی/ریاستی حکومتوں کو ٹیکسوں کے حصے کی منتقلی کی مد میں 87,779 کروڑ روپے منتقل کیے گئے ہیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 6,044 کروڑ روپے زیادہ ہیں۔
حکومت ہند کی جانب سے کیا گیا کل خرچ (ٹوٹل ایکسپینڈیچر) 5,74,892 کروڑ روپے رہا (جو کہ متعلقہ بجٹ تخمینے 27-2026 کا 10.8 فیصد ہے)۔ اس کل خرچ میں سے 3,85,151 کروڑ روپے ریونیو اکاؤنٹ (آمدنی کھاتے) پر اور 1,89,831 کروڑ روپے کیپیٹل اکاؤنٹ (سرمایہ کھاتے) پر خرچ کیے گئے۔ کل ریونیو اخراجات میں سے 1,09,562 کروڑ روپے سود کی ادائیگیوں (انٹرسٹ پیمنٹس) کی مد میں اور 43,633 کروڑ روپے بڑی سبسڈیز (رعایتوں) کی مد میں خرچ ہوئے۔
*****
(ش ح ۔ م م۔ع ن)
U. No. 7845
(ریلیز آئی ڈی: 2267861)
وزیٹر کاؤنٹر : 7