نیتی آیوگ
قبائلی اور دیہی معاش کے استحکام کے لیے پائیدار کاروباری ترقی کو فروغ دینا
प्रविष्टि तिथि:
28 JAN 2026 9:00PM by PIB Delhi
نیتی ریاستی ورکشاپ سیریز کے تحت نیتی آیوگ نے جھارکھنڈ اسٹیٹ لائیولی ہُڈ پروموشن سوسائٹی (جے ایس ایل پی ایس)، دیہی ترقیاتی محکمہ، حکومتِ جھارکھنڈ کے اشتراک سے رانچی، جھارکھنڈ میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ کا موضوع تھا: “پائیدار کاروباری ترقی کے ذریعے قبائلی اور دیہی روزگار اور معاش کو مضبوط بنانا” ۔
اپنے کلیدی خطاب میں نیتی آیوگ کے رکن پروفیسر رمیش چند نے اس بات پر زور دیا کہ جامع ترقی کے لیے منصوبہ بند شہری کاری اور روزگار کی تلاش پر مبنی معیشت سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے والی معیشت کی طرف منتقلی ضروری ہے۔ انہوں نے کاروباری قیادت کی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور دیہی و قبائلی برادریوں کو روزگار کے متلاشیوں کے بجائے روزگار فراہم کرنے والے کے طور پر بااختیار بنانے پر زور دیا۔
جے ایس ایل پی ایس کے سی ای او جناب اننیا متل نے خاص طور پر جھارکھنڈ کے قبائلی اور دیہی علاقوں میں خواتین کے ذریعہ معاش اور کاروباری اقدامات کو مضبوط بنانے میں ورکشاپ کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔
ورکشاپ کے مقاصد پر زور دیتے ہوئے نیتی آیوگ کے پروگرام ڈائریکٹر (آر ڈی اینڈ پی آر) جناب سریندر مہرا نے کہا کہ اس کا مقصد دیگر ریاستوں کے چیلنجز اور موافق ماڈلز کی نشاندہی کرنا ہے، جنہیں کنورجنس اور کراس لرننگ کے ذریعے جھارکھنڈ میں مؤثر طور پر نافذ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے قبائلی کاروباری اداروں کے لیے پائیدار راستے بنانے کے لیے بین شعبہ جاتی اور بین اسکیم ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور تعلیم، ہنرمندی کے فروغ اور معاشی نظام میں مزید بہتری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
خواتین کاروباریوں کو فعال بنانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، جھارکھنڈ حکومت کے دیہی ترقی کے محکمے کے سکریٹری جناب کے سری نواسن نے زمین کے استعمال ، مالیات تک رسائی اور مارکیٹ کے مضبوط روابط کو فعال کرنے پر زور دیا ، جبکہ غیر لکڑی (نان –ٹمبر)کے جنگلات کی پیداوار پر مبنی معاش اور برانڈ پلاش اور ادیوا جیسے اہم ریاستی اقدامات کی صلاحیت کو اجاگر کیا ۔
معززین نے نمائشی علاقے کا بھی دورہ کیا ، جہاں 22 اسٹالوں میں کمیونٹی پر مبنی اختراعات ، ہنر پر مبنی کاروباری اداروں ، اور مقامی وسائل اور روایتی علم سے جڑے بازار سے منسلک روزی روٹی کے ماڈلز کی نمائش کی گئی تھی۔
دوپہر کے کھانے کے بعد کے اجلاس میں دو پینل مباحثے شامل تھے، جن میں دیہی اور قبائلی جھارکھنڈ میں ابھرتے ہوئے کاروباری مواقع اور پائیدار کاروباری اداروں کے ذریعے دیہی اور قبائلی معاش کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت ، تعلیمی اداروں ، صنعت اور سول سوسائٹی کو شامل کرتے ہوئے ایک مربوط ماحولیاتی نظام بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔
اختتامی اجلاس میں ، نیتی آیوگ کے نائب مشیر جناب امیت بھاردواج نے جھارکھنڈ میں دیہی اور قبائلی معاش کو بڑھانے کے لیے پالیسی کنورجنس ، ادارہ جاتی مضبوطی اور اسکیل ایبل انٹرپرائز ماڈل پر زور دیتے ہوئے آگے کی راہ کا خاکہ پیش کیا ، اور ریاست کے زیر قیادت اقدامات کی حمایت کرنے کے لیے حکومت ہند کے عزم کا اعادہ کیا ۔
..................................
) ش ح –ش ت-ق ر)
U.No. 7711
(रिलीज़ आईडी: 2266618)
आगंतुक पटल : 6