وزارت دفاع
ہندوستان اور سنگاپور 16ویں دفاعی پالیسی مذاکرات کے دوران اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے نئے مواقع تلاش کررہے ہیں
دفاع کے سکریٹری اور مستقل سکریٹری (برائے دفاع) نے دفاعی صنعت اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا
کھلے اور قوانین پر مبنی ہند بحرالکاہل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 MAY 2026 7:56PM by PIB Delhi
دفاع کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ اور مستقل سکریٹری (برائے دفاع) جناب جوزف لیونگ نے 28 مئی 2026 کو سنگاپور میں 16ویں ہندوستان سنگاپور دفاعی پالیسی مذاکرت کی مشترکہ صدارت کی۔ دونوں سیکرٹریوں نے جاری دفاعی مصروفیات اور باہمی روابط کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور دفاعی تعاون، فوجی مصروفیات اور باہمی روابط، دفاعی صنعت کے اشتراک، استعداد کار میں اضافے اور علاقائی سکیورٹی کے مسائل جیسے اہم شعبوں میں وسیع تر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مذاکرات کے دوران اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں، بشمول صنعتوں کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے نئے راستے بھی تلاش کیے۔

دونوں ممالک نے سائبر سکیورٹی، مصنوعی ذہانت، میڈیکل سکیورٹی، بغیر پائلٹ کے سسٹمز اور جدید دفاعی ٹیکنالوجیز جیسے مخصوص اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ان مذاکرات نے علاقائی اور عالمی سطح پر بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ابھرتے ہوئے شعبوں میں جدت پر مبنی شراکت داری اور گہرے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں فریقوں نے علاقائی اور کثیر جہتی فورمز بشمول ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنز (آسیان) کی قیادت والے میکانزم اور آسیان کے وزراء دفاع میٹنگ، پلس (اے ڈی ایم ایم - پلس)فریم ورک میں ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان جاری تعاون کی ستائش کی۔ دونوں ممالک نے ہند بحرالکاہل خطے میں عملی اور تعمیری دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایک کھلے، جامع اور قوانین پر مبنی علاقائی سکیورٹی آرکیٹیکچر کی حمایت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
اس مذاکرات نے ہندوستان سنگاپور اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے میں مسلسل اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور گہرے ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید بڑھانے اور آنے والے برسوں میں قریبی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

دفاع کےسکریٹری نے سنگاپور آرمڈ فورسز کی ڈیجیٹل اینڈ انٹیلیجنس سروس کے ڈیجیٹل آپریشنز ٹیکنالوجی سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ اس دورے نے جنگ کے مخصوص اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں ہندوستانی دفاعی افواج کے ساتھ تعاون کے امکانات تلاش کرنے کے لیے سنگاپور آرمڈ فورسز کی ڈیجیٹل اور تکنیکی صلاحیتوں کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کی۔
*******
ش ح۔م م ع۔ن م۔
U- 7687
(ریلیز آئی ڈی: 2266489)
وزیٹر کاؤنٹر : 6