وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے عاجزی، درگزر اور نیک کردار کی خوبیوں کو اجاگر کرنے والا سنسکرت سبھاشیتم شیئر کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 MAY 2026 8:45AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر نے کہا کہ عاجزی، درگزر اور نیک کردار انسان کی شخصیت کے حقیقی زیورات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہی خوبیوں کے ساتھ ملک کے عوام مسلسل وکست بھارت کے عزم کو حقیقت میں بدلنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے ایک سنسکرت سبھاشیتم بھی شیئر کیا۔
“तेजः क्षमा धृतिः शौचमद्रोहो नातिमानिता।
भवन्ति सम्पदं दैवीमभिजातस्य भारत।। ”
اس سبھاشیتم میں بتایا گیا ہے کہ عاجزی، درگزر، غیر متزلزل بہادری، پاکیزہ کردار، ملک کے لیے مخلصانہ وابستگی اور غرور سے پاک عاجزانہ شخصیت — یہ تمام اوصاف ایک ایسی شخصیت کی علامات سمجھے جاتے ہیں جو دیویہ گنوں(الٰہی صفات) سے آراستہ ہو۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا :
“عاجزی، درگزر اور اعلیٰ اخلاق ہی شخصیت کے حقیقی زیورات ہیں۔ انہی خوبیوں کے ساتھ آج ملک کے عوام وکست بھارت کے عزم کو پورا کرنے کے لیے مسلسل مصروفِ عمل ہیں۔”
तेजः क्षमा धृतिः शौचमद्रोहो नातिमानिता।
भवन्ति सम्पदं दैवीमभिजातस्य भारत।।”
********
ش ح- ظ الف- م ش
UR- 7677
(ریلیز آئی ڈی: 2266458)
وزیٹر کاؤنٹر : 23
یہ ریلیز پڑھیں:
Telugu
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Malayalam